तुम लोगों ने दुनिया की ज़िंदगी में तो उनकी तरफ़ से झगड़ा कर लिया मगर क़यामत के दिन कौन उनकी जानिब से अल्लाह से झगड़ा करेगा या कौन होगा उनका काम बनाने वाला।
ہاں تم ہی وہ لوگ ہوجنہوں نے اُن کی خاطر دنیاکی زندگی میں جھگڑا کیا توقیامت کے دن اُن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ کے سامنے کون جھگڑاکرے گا؟ یا کون اُن پروکیل ہو گا؟
یہ تم ہو جنہوں نے دنیا کی زندگی میں ان کی مدافعت کی ، تو قیامت کے دن اللہ سے کون ان کی مدافعت کرے گا یا کون ان کا ذمہ دار بنے گا؟
۔ ( اے مسلمانو! ) یہ تم ہو جو دنیاوی زندگی میں ان کی طرف سے جھگڑتے ہو ( ان کی طرفداری کرتے ہو ) ۔ تو قیامت کے دن ان کی طرف سے خدا سے کون بحث کرے گا؟ یا کون ان کا وکیل ( نمائندہ ) ہوگا؟ ۔
ہاں ! تم لوگوں نے ان مجرموں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں تو جھگڑا کر لیا ، مگر قیامت کے روز ان کی طرف سے کون جھگڑا کرے گا ؟ آخر وہاں کون ان کا وکیل ہوگا ؟
خبردار تم لوگوں نے دنیوی زندگی میں تو ان کی طرف جھگڑا کرلیا پس قیامت کے دن ان کی طرف سے اﷲ تعالیٰ سے کون جھگڑا کریگا یا کون ان کا کارساز بنے گا ۔
ارے تمہاری بساط یہی تو ہے کہ تم نے دنیوی زندگی میں لوگوں سے جھگڑ کر ان ( خیانت کرنے والوں ) کی حمایت کرلی ۔ بھلا اس کے بعد قیامت کے دن اللہ سے جھگڑ کر کون ان کی حمایت کرے گا ، یا کون ان کا وکیل بنے گا؟
دیکھو!تم لوگ دنیاکی زندگی میں توان کی حمایت میں جھگڑرہے ہو مگر قیامت کے دن ان کی حمایت میں اللہ سے کون جھگڑے گا یا ان کاکون وکیل ہوگا؟
سنتے ہو یہ جو تم ہو ( ف۲۹٤ ) دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے جھگڑے تو ان کی طرف سے کون جھگڑے گا اللہ سے قیامت کے دن یا کون ان کا وکیل ہوگا ،
خبردار! تم وہ لوگ ہو جو دنیا کی زندگی میں ان کی طرف سے جھگڑے ۔ پھر کون ایسا شخص ہے جو قیامت کے دن ( بھی ) ان کی طرف سے اللہ کے ساتھ جھگڑے گا یا کون ہے جو ( اس دن بھی ) ان پر وکیل ہوگا؟