Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने इनकार किया और अल्लाह के रास्ते से रोका वे बहक कर बहुत दूर निकल गए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجن لوگوں نے کفر کیااور اﷲ تعالیٰ کے راستے سے روکاوہ یقیناگمراہ ہوگئے،بہت دور کاگمراہ ہونا۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا ، وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑے ۔

By Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ( دوسروں کو ) اللہ کی راہ سے روکا گمراہی میں بہت دور نکل گئے ۔

By Moudoodi

جو لوگ اس کو ماننے سے خود انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو خدا کے راستے سے روکتے ہیں وہ یقیناً گمراہی میں حق سے بہت دور نکل گئے ہیں ۔

By Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ تعالیٰ کے راستے سے ( دوسروں کو ) روکا تحقیق وہ بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑے

By Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اور لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے وہ بھٹک کر گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

جن لوگوں نے اس نازل کردہ وحی کا انکار کیا اوراللہ کی راہ سے ( لوگوں کو ) روکا یقینا وہ گمراہی میں بہت دورتک نکل گئے

By Kanzul Eman

وہ جنہوں نے کفر کیا ( ف٤۱٦ ) اور اللہ کی راہ سے روکا ( ف٤۱۷ ) بیشک وہ دور کی گمراہی میں پڑے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک جنہوں نے کفر کیا ( یعنی نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کی ) اور ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے روکا ، یقینا وہ ( حق سے ) بہت دور کی گمراہی میں جا بھٹکے