मसीह को हरगिज़ अल्लाह का बंदा बनने से आर (नागवारी) न होगी और न मुक़र्रब फ़रिश्तों को होगी, और जो अल्लाह की बंदगी से आर (नागवारी) करेगा और तकब्बुर करेगा तो अल्लाह ज़रूर सबको अपने पास जमा करेगा।
مسیح اس بات میں ہرگز عارنہیں رکھے گاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کا بندہ ہواورنہ ہی مقرب فرشتے اورجواس کی عبادت سے عار رکھے اورتکبرکرے توعنقریب اﷲ تعالیٰ سب کواپنے پاس جمع کرے گا۔
مسیح کو ہرگز اللہ کا بندہ بننے سے عار نہ ہوگا اور نہ مقرب فرشتوں کو ( عار ہوگا ) اور جو اللہ کی بندگی سے عار کرے گا اور تکبر کرے گا تو اللہ ان سب کو اپنے پاس اکٹھا کرے گا ۔
عیسیٰ مسیح اللہ کا بندہ ہونے میں اپنے لئے عار نہیں سمجھتے اور نہ ہی مقرب فرشتے اس میں اپنے لئے کوئی عار محسوس کرتے ہیں اور جو اس کی بندگی میں ننگ و عار محسوس کرے گا اور تکبر کرے گا ۔ اللہ سب کو جلد اپنی طرف محشور فرمائے گا ۔
مسیح نے کبھی اس بات کو عار نہیں سمجھا کہ وہ اللہ کا ایک بندہ ہو ، اور نہ مقرب ترین فرشتے اس کو اپنے لیے عار سمجھتے ہیں ۔ اگر کوئی اللہ کی بندگی کو اپنے لیے عار سمجھتا ہے اور تکبر کرتا ہے تو ایک وقت آئے گا جب اللہ سب کو گھیر کر اپنے سامنے حاضر کرے گا ۔
مسیح ( عیسیٰ ابن مریم ) ہر گز عار نہ سمجھیں کہ وہ ( معبود کے بجائے ) اللہ تعالیٰ کے بندے بن جائیں اور نہ ہی مقرب فرشتے اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے میں عار سمجھے گا اور تکبر کرے گا تو اللہ تعالیٰ ( ایسے تمام ) لوگوں کو اپنے پاس ( قیامت کے میدان میں ) جمع فرمائیں گے ۔
مسیح کبھی اس بات کو عار نہیں سمجھ سکتے کہ وہ اللہ کے بندے ہوں ، اور نہ مقرب فرشتے ( اس میں کوئی عار سمجھتے ہیں ) اور جو شخص اپنے پروردگار کی بندگی میں عار سمجھے ، اور تکبر کا مظاہرہ کرے تو ( وہ اچھی طرح سمجھ لے کہ ) اللہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا ۔
مسیح اس بات میں عارنہیں سمجھتاکہ وہ اللہ کابندہ ہوکر رہے اور نہ ہی مقرب فرشتے عارسمجھتے ہیں اور جو شخص اس کی بندگی میں عارسمجھے اور تکبر کرے تواللہ ان سب کو عنقریب اپنے ہاں اکٹھاکرے گا
مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ نفرت نہیں کرتا ( ف٤۳۱ ) اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت اور تکبر کرے تو کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ان سب کو اپنی طرف ہانکے گا ( ف٤۳۲ )
مسیح ( علیہ السلام ) اس ( بات ) سے ہرگز عار نہیں رکھتا کہ وہ اﷲ کا بندہ ہو اور نہ ہی مقرّب فرشتوں کو ( اس سے کوئی عار ہے ) ، اور جو کوئی اس کی بندگی سے عار محسوس کرے اور تکبر کرے تو وہ ایسے تمام لوگوں کو عنقریب اپنے پاس جمع فرمائے گا