Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने नेक काम किए तो उनको वह पूरा-पूरा अज्र देगा और अपने फ़ज़्ल से उनको मज़ीद देगा, और जिन लोगों ने आर और तकब्बुर किया होगा उनको दर्दनाक अज़ाब देगा और वे अल्लाह के मुक़ाबले में न किसी को अपना दोस्त पाएंगे और न मददगार।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیکیاں کیں تواﷲ تعالیٰ ان کا پوراپورا اجر انہیں دے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزیدبھی عطاکرے گااوررہے وہ لوگ جنہوں نے عارسمجھا اورتکبر کیاتووہ انہیں دردناک عذاب دے گااوروہ اﷲ تعالیٰ کے سوا اپنے لیے کوئی نہ دوست پائیں گے اورنہ کوئی مددگار۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے تو ان کو تو ان کا پورا پورا اجر بھی دے گا اور اپنے فضل میں سے بھی ان کو مزید بخشے گا اور جنہوں نے عار اور تکبر کیا ہوگا ، ان کو دردناک عذاب دے گا اور وہ ، اللہ کے بالمقابل ، نہ کسی کو اپنا دوست پائیں گے نہ مددگار ۔

By Hussain Najfi

پھر جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کئے ہوں گے انہیں ان کا پورا پورا صلہ و ثواب دے گا اور اپنے فضل و کرم سے انہیں مزید بھی عطا فرمائے گا ۔ اور جنہوں نے ( اس کی بندگی سے ) ننگ و عار محسوس کیا ہوگا اور تکبر کیا ہوگا ان کو دردناک عذاب کی سزا دے گا ۔ اور وہ اللہ کے سوا نہ کوئی سرپرست پائیں گے اور نہ کوئی یار و مددگار ۔

By Moudoodi

اس وقت وہ لوگ جنہوں نے ایمان لاکر نیک طرزِ عمل اختیار کیا ہے اپنے اجر پورے پورے پائیں گے اور اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر عطا فرمائے گا ، اور جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبر کیا ہے ان کو اللہ درد ناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے ۔

By Mufti Naeem

پس جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے تو اللہ تعالیٰ انہیں ان کے پورے پورے بدلے عطا فرمائیں گے اور اپنے فضل سے اور ( بھی ) زیادہ عنایت فرمائیں گے اور جن لوگوں نے ( بندگی کرنے میں ) عار محسوس کیا اور تکبر کیا پس اللہ تعالیٰ انہیں دردناک عذاب دیں گے اور ایسے لوگ اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے علاوہ نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ ( ہی ) مددگار پائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے ان کو ان کا پورا پورا ثواب دے گا ، اور اپنے فضل سے اس سے زیادہ بھی دے گا ۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے ( بندگی کو ) عار سمجھا ہوگا اور تکبر کا مظاہرہ کیا ہوگا ، تو ان کو دردناک عذاب دے گا ، اور ان کو اللہ کے سوا اپنا کوئی رکھوالا اور مددگار نہیں ملے گا ۔

By Noor ul Amin

پھرجولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کے پورے اجر دے گااور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے گامگر جن لوگوں نے ( اللہ کی بندگی کو ) عارسمجھااوراکڑے رہے توانہیں وہ درد ناک عذاب دے گا اور وہ اپنے لئے اللہ کے سواکسی کو بھی حامی وناصرنہ پائیں گے

By Kanzul Eman

تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کی مزدوری انہیں بھرپور دے کر اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا اور وہ جنہوں نے ( ف٤۳۳ ) نفرت اور تکبر کیا تھا انہیں دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا نہ اپنا کوئی حمایتی پائیں گے نہ مددگار ،

By Tahir ul Qadri

پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ انہیں پورے پورے اجر عطا فرمائے گا اور ( پھر ) اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا ، اور وہ لوگ جنہوں نے ( اﷲ کی عبادت سے ) عار محسوس کی اور تکبرّ کیا تو وہ انہیں دردناک عذاب دے گا ، اور وہ اپنے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار