Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 2
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगो! तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से दलील आ चुकी है और हमने तुम्हारे ऊपर एक वाज़ेह रौशनी उतार दी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی جناب سے ایک واضح دلیل آ ئی ہے اورہم نے تمہاری جانب ایک واضح نور اُتاردیا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک حجت آچکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایک نورِ مبین اتار دیا ۔

By Hussain Najfi

اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ( روشن ) دلیل آگئی ہے ۔ اور ہم نے تمہاری طرف نمایاں نور اتارا ہے ۔

By Moudoodi

لوگو ! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیلِ روشن آگئی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایسی روشنی بھیج دی ہے جو تمہیں صاف صاف راستہ دکھانے والی ہے ۔

By Mufti Naeem

اے لوگو! تحقیق تمہارے رب کی طرف سے ( روشن ) دلیل تمہارے پاس آچکی ہے اور ہم نے واضح نور تمہاری طرف اتارا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل آچکی ہے ، اور ہم نے تمہارے پاس ایک ایسی روشنی بھیج دی ہے جو راستے کی پوری وضاحت کرنے والی ہے ۔

By Noor ul Amin

لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف صاف راہ دکھلانے والا نور ( قرآن کریم ) نازل کیا ہے

By Kanzul Eman

اے لوگو! بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی ( ف٤۳٤ ) اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور اتارا ( ف٤۳۵ )

By Tahir ul Qadri

اے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ( ذاتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں ذاتِ حق جل مجدہ کی سب سے زیادہ مضبوط ، کامل اور واضح ) دلیلِ قاطع آگئی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ( اسی کے ساتھ قرآن کی صورت میں ) واضح اور روشن نُور ( بھی ) اتار دیا ہے

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220