Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम किस तरह उसको लोगे जबकि तुम में से हर एक दूसरे से तन्हाई में मिल चुका है और वे तुमसे पक्का वादा ले चुकी हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور تم وہ کیسے لے سکتے ہو؟ حا لانکہ تم ایک دوسرے سے صحبت کر چکے ہو اور تم سے مضبوط عہد بھی لے چکی ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کس طرح اس کو لو گے ، جبکہ تم ایک دوسرے کے آگے بے حجاب ہوچکے ہو اور انہوں نے تم سے مضبوط عہد لے رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور بھلا تم وہ ( مال ) کیسے واپس لے سکتے ہو ۔ جبکہ تم ( مقاربت کرکے ) ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو چکے ہو؟ اور وہ تم سے پختہ عہد و پیمان لی چکی ہیں ۔

By Moudoodi

اور آخر تم اسے کس طرح لے لو گے جب کہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں31

By Mufti Naeem

اور تم اس مال کو کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے سے تنہائی میں مل چکے ہو اور وہ عورتیں تم سے مضبوط عہد لے چکی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آخر تم کیسے ( وہ مہر ) واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے اتنے قریب ہوچکے تھے اور انہوں نے تم سے بڑا بھاری عہد لیا تھا؟

By Noor ul Amin

اور تم لے بھی کیسے سکتے ہوجبکہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں

By Kanzul Eman

اور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بےپردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں ( ف٦۰ )

By Tahir ul Qadri

اور تم اسے کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے سے پہلو بہ پہلو مل چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد ( بھی ) لے چکی ہیں