Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर तुम एक बीवी की जगह बदल कर दूसरी बीवी लाना चाहो और तुम उनमें से किसी एक को बहुत-सा माल दे चुके हो तो तुम उसमें से कुछ वापस न लो, क्या तुम उस पर झूठा इल्ज़ाम लगा कर और खुला ज़ुल्म करके वापस लोगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بد لنے کا ارادہ کر لو اور تم نے ان میں سے ایک کو خزانہ تک دے دیا ہو تو بھی اس میں سے کچھ واپس نہ لو ،کیا تم اس سے بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے واپس لو گے؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم نے ایک کو ڈھیروں مال دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلی ہوئی حق تلفی کرکے اس کو لو گے؟

By Hussain Najfi

اور اگر تم ایک بیوی کو بدل کر اس کی جگہ دوسری لانا چاہو اور تم ان میں سے ایک کو ( جسے فارغ کرنا چاہتے ہو ) بہت سا مال دے چکے ہو ۔ تو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو کیا تم جھوٹا الزام لگا کر اور صریح گناہ کرکے ( واپس ) لینا چاہتے ہو ۔

By Moudoodi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو ، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا ۔ کیا تم اسے بہتان لگا کر اور صریح ظلم کر کے واپس لو گے؟

By Mufti Naeem

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہتے ہو اور تم نے ان میں سے ایک کو ( جسے چھوڑنا چاہتے ہو ) بہت سارا مال دے چکے ہو سو اسمیں سے کچھ بھی واپس نہ لو کیا تم بہتان رکھ کر اور کھلے گناہ کے مرتکب ہوکر اسے واپس لینا چاہتے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور ان میں سے ایک کو ڈھیر سارا مہر دے چکے ہو ، تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے ( مہر ) واپس لو گے ؟ ( ١٧ )

By Noor ul Amin

اور اگرتم ایک بیوی کی جگہ دوسری لاناچاہو اور تم نے اسے خواہ خزانہ بھرمال دیا ہو تواس میں سے کچھ واپس نہ لو کیا تم اس پر ( یعنی کہ پہلی بیوی پر ) بہتان باندھ کر اور کھلے گناہ کے مرتکب ہوکراس سے مال ( یعنی کہ دیاہواحق مہر ) لیناچاہتے ہو

By Kanzul Eman

اور اگر تم ایک بی بی کے بدلے دوسری بدلنا چاہو ( ف۵٦ ) اور اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو ( ف۵۷ ) تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ( ف۵۸ ) کیا اسے واپس لو گے جھوٹ باندھ کر اور کھلے گناہ سے ( ف۵۹ ) اور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بےپردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں ( ف٦۰ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو تب بھی اس میں سے کچھ واپس مت لو ، کیا تم ناحق الزام اور صریح گناہ کے ذریعے وہ مال ( واپس ) لینا چاہتے ہو