Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या आपने उन लोगों को नहीं देखा जो दावा करते हैं कि वे ईमान लाए उस पर जो उतारा गया है आप पर और जो उतारा गया है आपसे पहले, वे चाहते हैं कि मामला फ़ैसला के लिए ले जाएं शैतान के पास; हालाँकि उनको हुक्म हो चुका है कि उसको न मानें, और शैतान चाहता है कि उनको बहका कर निचले दर्जे की गुमराही में डाल दे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاتم نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ یقیناوہ ایمان لائے اس پرجوآپ پرناز ل کیا گیا اوراس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کیا گیاوہ ارادہ رکھتے ہیں کہ آپس کے فیصلے غیراللہ کی طرف لے جائیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ اس کا کفر کریں اور شیطان ارادہ رکھتاہے کہ انہیں بہکاکرگمراہ کردے ،بہت دُورکاگمراہ کرنا۔

By Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اس چیز پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تم پر اتاری گئی ہے اور اس پر بھی جو تم سے پہلے اتاری گئی ہے ، لیکن چاہتے ہیں کہ اپنے معاملات فیصلہ کیلئے طاغوت کے پاس لے جائیں ۔ حالانکہ انہیں اس کے انکار کا حکم دیا گیا ہے؟ اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں نہایت دور کی گمراہی میں ڈال دے ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ اس پر ایمان لائے جو آپ پر نازل کیا گیا ہے اور اس پر جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا ۔ ( اس کے باوجود ) وہ چاہتے ہیں کہ طاغوت کی طرف رجوع کریں ۔ ( غیر شرعی عدالت میں مقدمہ لے جائیں ) حالانکہ انہیں اس کا انکار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ شیطان چاہتا ہے کہ انہیں بھٹکا کر گمراہی میں بہت دور لے جائے ۔

By Moudoodi

اے نبی ! تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جو دعوٰی تو کرتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اس کتاب پر جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور ان کتابوں پر جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں مگر چاہتے یہ ہیں کہ اپنے معاملات کا فیصلہ کرانے کے لیے طاغوت کی طرف رجوع کریں ، حالانکہ انہیں طاغوت سے کفر کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ 91 شیطان انہیں بھٹکا کر راہِ راست سے بہت دور لے جانا چاہتا ہے ۔

By Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو دیکھا جو ی ہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم جو آپ پر نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اس پر ایمان لائے ( لی کن ) چاہتے یہ ہیں کہ اپنے ( جھگڑے ) فیصلے کے لئے شیطان کے پاس لے جائیں حالانکہ انہیں شیطان کے ساتھ کفر کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں بہت دور کی گمراہی میں ڈال دے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعوی یہ کرتے ہیں کہ وہ اس کلام پر بھی ایمان لے آئے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا ہے اور اس پر بھی جو تم سے پہلے نازل کیا گیا تھا ، ( لیکن ) ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنا مقصد فیصلے کے لیے طاغوت کے پاس لے جانا چاہتے ہیں؟ ( ٤٢ ) حالانکہ ان کو حکم یہ دیا گیا تھا کہ وہ اس کا کھل کر انکار کریں ۔ اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں بھٹکا کر پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا کردے ۔

By Noor ul Amin

( اے نبی ) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجودعویٰ کرتے ہیںجو کچھ آپ کی طرف اُتاراگیا وہ اس پر ایمان لائے ہیں اوراس پر بھی جو آپ سے پہلے اُتاراگیالیکن وہ اپنے فیصلے غیراللہ کی طرف لے جاناچاہتے ہیں حالانکہ انہیں اُس کے انکارکرنے کا حکم دیاگیا تھا اور شیطان تویہ چاہتا ہے کہ انہیں گمراہ کرکے بہت دورتک لے جائے

By Kanzul Eman

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایمان لائے اس پر جو تمہاری طرف اترا اور اس پر جو تم سے پہلے اترا پھر چاہتے ہیں کہ شیطان کو اپنا پنچ بنائیں اور ان کو تو حکم یہ تھا کہ اسے اصلاً نہ مانیں اور ابلیس یہ چاہتا ہے کہ انہیں دور بہکاوے ( ف۱۷۰ )

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اِن ( منافقوں ) کو نہیں دیکھا جو ( زبان سے ) دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ اس ( کتاب یعنی قرآن ) پر ایمان لائے جوآپ کی طرف اتارا گیا اور ان ( آسمانی کتابوں ) پر بھی جو آپ سے پہلے اتاری گئیں ( مگر ) چاہتے یہ ہیں کہ اپنے مقدمات ( فیصلے کے لئے ) شیطان ( یعنی احکامِ الٰہی سے سرکشی پر مبنی قانون ) کی طرف لے جائیں حالانکہ انہیں حکم دیا جا چکا ہے کہ اس کا ( کھلا ) انکار کر دیں ، اور شیطان تویہی چاہتا ہے کہ انہیں دور دراز گمراہی میں بھٹکاتا رہے