और अगर हम उनको हुक्म देते कि अपने आपको हलाक करो या अपने घरों से निकलो, तो उनमें से थोड़े ही इस पर अमल करते, और अगर ये लोग वह करते जिसकी उन्हें नसीहत की जाती है तो उनके लिए यह बात बेहतर और ईमान पर ज़्यादा साबित रखने वाली होती।
اوراگرواقعتاہم ان پرفرض کردیتے کہ اپنے آپ کوقتل کرویا اپنے گھروں سے نکل جاؤتووہ ایسانہ کرتے مگران میں سے بہت تھوڑے لوگ اور اگر واقعتا وہ اس پرعمل کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناًان کے لیے بہت بہتر اور زیادہ ثابت قدم رکھنے والا ہوتا۔
اور اگر ہم ان پر یہ فرض کرتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں کو چھوڑ دو تو ان میں سے بس تھوڑے ہی اس کی تعمیل کرتے اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی ہدایت کی جاتی تو ان کیلئے یہ بات بہتر اور ایمان پر قدم جمانے والی ہوتی ۔
اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو ۔ یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ ۔ تو اس پر معدودے چند لوگوں کے سوا اور کوئی عمل نہ کرتا اور اگر یہ اس نصیحت پر عمل کرتے ، جو ان کو کی جاتی ہے ، تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا ۔ اور ثابت قدمی کا زیادہ موجب ہوتا ۔
اگر ہم نے انہیں حکم دیا ہوتا کہ اپنے آپ کو ہلاک کر دو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے کم ہی آدمی اس پر عمل کرتے ۔ 96 حالانکہ جو نصیحت انہیں کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتری اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا 97
اور اگر ہم ان پر فرض کردیتے کہ اپنی ( ہی ) جانوں کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو انمیں سے بہت تھوڑے سے لوگ اس پر عمل کرتے اور اگر یہ لوگ جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے اس پر عمل کرلیتے تو ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور ( انہیں دین میں ) ثابت قدم رکھنے والا بھی ۔
اور اگر ہم ان کے لیے یہ فرض قرار دے دیتے کہ تم اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے سے لوگوں کے سوا کوئی اس پر عمل نہ کرتا ۔ اور جس بات کی انہیں نصیحت کی جارہی ہے اگر یہ لوگ اس پر عمل کرلیتے تو ان کے حق میں کہیں بہتر ہوتا ، اور ان میں خوب ثابت قدمی پیدا کردیتا ۔ ( ٤٤ )
اوراگرہم ان پر واجب کردیتے کہ وہ اپنے آپ کو قتل کریں یا اپنے گھروں سے نکل جائیں توماسوائے چند آدمیوں کے ا ن میں سے کوئی بھی ایسانہ کرتااوراگروہ وہی کچھ کرلیتےجو انہیں نصیحت کی جاتی ہے تویہ بات ا ن کے حق میں بہتر اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب بن جاتی
اور اگر ہم ان پر فرض کرتے کہ اپنے آپ کو قتل کردو یا اپنے گھر بار چھوڑ کر نکل جاؤ ( ف۱۷۹ ) تو ان میں تھوڑے ہی ایسا کرتے ، اور اگر وہ کرتے جس بات کی انہیں نصیحت دی جاتی ہے ( ف۱۸۰ ) تو اس میں ان کا بھلا تھا اور ایمان پر خوب جمنا
اور اگر ہم ان پر فرض کر دیتے کہ تم اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے بہت تھوڑے لوگ اس پر عمل کرتے ، اورانہیں جو نصیحت کی جاتی ہے اگر وہ اس پر عمل پیرا ہو جاتے تویہ ان کے حق میں بہتر ہوتا اور ( ایمان پر ) بہت زیادہ ثابت قدم رکھنے والا ہوتا