Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह वह (माबूद) है जिसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़रूर तुम सबको क़यामत के दिन जमा करेगा जिसके आने में कोई शुब्हा नहीं, और अल्लाह की बात से बढ़ कर सच्ची बात और किस की हो सकती है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ تم سب کوقیامت کے دن ضرور جمع کرے گاجس میں کوئی شبہ نہیں اور اﷲ تعالیٰ سے زیادہ بات میں سچااورکون ہے؟

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ( ہی معبود ہے ) ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ تم سب کو قیامت کے دن کی طرف لے جاکر رہے گا ، جس ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں اور اللہ سے بڑھ کر سچی بات کہنے والا کون ہوسکتا ہے؟

By Hussain Najfi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا ۔ جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات میں سچا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، وہ تم سب کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شبہہ نہیں ، اور اللہ کی بات سے بڑھ کر سچی بات اور کس کی ہو سکتی ہے ۔ 115 ؏١١

By Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ وہ ہیں جن کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ تم سب کو قیامت کے دن جمع فرمائیں گے جسمیں کوئی شک نہیں اور اﷲ تعالیٰ سے بڑھ کر بات میں سچا اور کون ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ، وہ تمہیں ضرور بالضرور قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ، اور کون ہے جو اللہ سے زیادہ بات کا سچا ہو؟

By Noor ul Amin

اللہ کے سواکوئی معبودنہیں وہ یقیناتمہیں قیامت کے دن اکٹھاکرے گا جس ( کے آنے ) میں کوئی شبہ نہیں اوراللہ سے زیادہ سچی بات اور کس کی ہوسکتی ہے؟

By Kanzul Eman

اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور وہ ضرور تمہیں اکٹھا کرے گا قیامت کے دن جس میں کچھ شک نہیں اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ( ف۲۳۲ )

By Tahir ul Qadri

اللہ ہے ( کہ ) اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں ۔ وہ تمہیں ضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ، اور اللہ سے بات میں زیادہ سچا کون ہے