Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो शख़्स किसी मुसलमान को जान बूझ कर क़त्ल कर दे तो उसकी सज़ा जहन्नम है जिस में वह हमेशा रहेगा और उस पर अल्लाह का ग़ज़ब और उसकी लानत है और अल्लाह ने उसके लिए बड़ा अज़ाब तैयार कर रखा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجوشخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے اس کی سزاجہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے اور اس پر اﷲ تعالیٰ غضبناک ہو گیااوراس نے لعنت کی ہے اُس پراوراس کے لیے بہت بڑاعذاب تیارکیاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی کسی مسلمان کو عمدًا قتل کرے گاتو اس کی سزا جہنم ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر خدا کا غضب اور اس کی لعنت ہے اور اللہ نے اس کیلئے ایک عذابِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے ، اس کی سزا دوزخ ہے ۔ جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر اللہ کا غضب ہوگا ۔ اور اللہ اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لیے عذاب عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

By Moudoodi

رہا وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ اس پر اللہ کا غضب اور اس کی لعنت ہے اور اللہ نے اس کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جو شخص کسی مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کر ڈالے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمشہ پڑا رہیگا اور اﷲ تعالیٰ اسپر غضبناک ہوں گے اور اسکو اپنی رحمت سے دور فرمادیں گے اور اس کے لئے اﷲ تعالیٰ نے بڑا عذاب تیار فرما رکھا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضب نازل کرے گا اور لعنت بھیجے گا ، اور اللہ نے اس کے لیے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو شخص مومن کو عمداً قتل کرے تو اس کی سزاجہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیگااس پر اللہ کا غضب اور اس کی لعنت ہے اوراللہ نے اس کے لئے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے

By Kanzul Eman

اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے ( ف۲۵۷ ) اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب ،

By Tahir ul Qadri

اور جو شخص کسی مسلمان کو قصداً قتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے کہ مدتوں اس میں رہے گا اور اس پر اللہ غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لئے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے