Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! जब तुम सफ़र करो अल्लाह की राह में तो ख़ूब तहक़ीक़ कर लिया करो, और जो शख़्स तुमको सलाम करे उसको यह न कहो कि तुम मुसलमान नहीं हो, तुम दुनयवी ज़िंदगी का सामान चाहते हो तो अल्लाह के पास बहुत-सा माले-ग़नीमत है, तुम भी पहले ऐसे ही थे फिर अल्लाह ने तुम पर फ़ज़्ल किया तो तहक़ीक़ कर लिया करो, जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उससे बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!جب تم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں سفرکروتوتم خوب تحقیق کر لیا کرواورجو تمہیں سلام پیش کرے اسے یہ مت کہوکہ تُو مومن نہیں ہے،تم دنیاکی زندگی کا سامان تلاش کرتے ہوحالانکہ اﷲ تعالیٰ کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں، اس سے پہلے تم بھی ایسے ہی تھے تو اﷲ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا پس تم خوب تحقیق کرلیاکرو،جوبھی تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے اس سے پورا باخبر ہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم خدا کی راہ میں نکلا کرو تو اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو اور جو تمہیں سلام کرے اس کو دنیوی زندگی کے سامان کی خاطر یہ نہ کہو کہ تو مؤمن نہیں ہے ۔ اللہ کے پاس بہت سامانِ غنیمت ہے ۔ تمہارا حال بھی پہلے ایسا ہی رہ چکا ہے ۔ سو اللہ نے تم پر فضل فرمایا تو تحقیق کرلیا کرو ۔ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب خدا کی راہ میں ( جہاد کے لیے ) نکلو تو پہلے خوب تحقیق کر لیا کرو ۔ اور جو تمہیں سلام کرے تم اسے نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے ۔ تم دنیاوی زندگی کا سازوسامان حاصل کرنا چاہتے ہو تو اللہ کے پاس بڑی غنیمتیں ہیں ۔ اس سے پہلے تم خود ایسے ( کافر ) ہی تھے ۔ پھر اللہ نے تم پر احسان کیا ( کہ تم مسلمان ہوگئے ) پس خوب تحقیق کر لیا کرو ۔ یقینا اللہ اس سے باخبر ہے ۔ جو کچھ تم کرتے ہو ۔

By Moudoodi

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تو دوست دشمن میں تمیز کرو اور جو تمہاری طرف سلام سے تقدیم کرے اسے فوراً نہ کہدو کہ تو مومن نہیں ہے ۔ 126 اگر تم دنیوی فائدہ چاہتے ہو تو اللہ کے پاس تمہارے لیے بہت سے اموال غنیمت ہیں ۔ آخر اسی حالت میں تم خود بھی تو اس سے پہلے مبتلا رہ چکے ہو ، پھر اللہ نے تم پر احسان کیا ، 127 لہٰذا تحقیق سے کام لو ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم اﷲ تعالیٰ کے راستے میں سفر کرو تو ( خوب ہر کام کی ) تحقیق کرلیا کرو اور جو تمیں سلام کرے اسے یہ مت کہو کہ تو تو مسلمان ہی نہیں ۔ تم دنیوی زندگی کا سامان تلاش کرتے ہو پس اﷲ تعالیٰ کے پاس بہت مال غنیمت ہے ۔ تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے پس اﷲ تعالیٰ نے تم پر احسان فرمایا سو خوب تحقیق کرلیا کرو بیشک اﷲ تعالیٰ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے باخبر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ‌ایمان ‌والو ! جب تم اللہ کے راستے میں سفر کرو تو تحقیق سے کام لیا کرو ، اور جو شخص تم کو سلام کرے تو دنیوی زندگی کا سامان حاصل کرنے کی خواہش میں اس کو یہ نہ کہو کہ : تم مومن نہیں ہو ۔ ( ٥٩ ) کیونکہ اللہ کے پاس مال غنیمت کے بڑے ذخیرے ہیں ۔ تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے ۔ پھر اللہ نے تم پر فضل کیا ۔ ( ٦٠ ) لہذا تحقیق سے کام لو ، بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو ( جہاد پر نکلو ) تواگرکوئی شخص تمہیں سلام کہے تواسے یہ نہ کہاکروکہ تم مومن نہیں بلکہ اس کی تحقیق کرلیاکرواگرتم متا ع حیات چاہتے ہوتواللہ کے ہاں بہت سے اموال غنیمت ہیں اس سے قبل تمہاری اپنی بھی یہی صورتِ حال تھی پھراللہ نے تم پر احسان کیا ، لہٰذا تحقیق کرلیاکروجوتم کرتے ہویقینااللہ اس سے باخبر ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! جب تم جہاد کو چلو تو تحقیق کرلو اور جو تمہیں سلام کرے اس سے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ( ف۲۵۷ ) تم جیتی دنیا کا اسباب چاہتے ہو تو اللہ کے پاس بہتری غنیمتیں ہیں پہلے تم بھی ایسے ہی تھے ( ف۲۵۹ ) پھر اللہ نے تم پر احسان کیا ( ف۲٦۰ ) تو تم پر تحقیق کرنا لازم ہے ( ف۲٦۱ ) بیشک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں ( جہاد کے لئے ) سفر پر نکلو تو تحقیق کر لیا کرو اور اس کو جو تمہیں سلام کرے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے ، تم ( ایک مسلمان کو کافر کہہ کر مارنے کے بعد مالِ غنیمت کی صورت میں ) دنیوی زندگی کا سامان تلاش کرتے ہو تو ( یقین کرو ) اللہ کے پاس بہت اَموالِ غنیمت ہیں ۔ اس سے پیشتر تم ( بھی ) توایسے ہی تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا ( اور تم مسلمان ہوگئے ) پس ( دوسروں کے بارے میں بھی ) تحقیق کر لیا کرو ۔ بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے