Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ, जो उन से पहले गुज़र चुके हैं? वे शक्ति और धरती में अपने चिन्हों की दृष्टि से उन से कहीं बढ़-चढ़कर थे, फिर उन के गुनाहों के कारण अल्लाह ने उन्हें पकड़ लिया। और अल्लाह से उन्हें बचाने वाला कोई न हुआ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیاوہ زمین میں چلے پھرے نہیں؟ پھر وہ دیکھتے کہ اُن لوگوں کاکیساانجام ہوا جواُن سے پہلے تھے، وہ اُن سے بہت زیادہ طاقت ورتھے اور زمین میں یادگاروں کے اعتبارسے زبردست تھے،پھراﷲ تعالیٰ نے انہیں اُن کے گناہوں کی وجہ سے پکڑلیا اور اُنہیں اﷲ تعالیٰ سے بچانے والاکوئی نہ تھا۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ وہ ان سے کہیں بڑھ چڑھ کر تھے قوت میں بھی اور ان آثار کے اعتبار سے بھی ، جو انہوں نے زمین میں چھوڑے ۔ پس اللہ نے ان کے گناہوں کی پاداش میں ان کو پکڑا اور کوئی ان کو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا نہ بنا ۔

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ زمین پر چلتے پھرتے نہیں ہیں کہ دیکھیں کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے؟ قوت کے لحاظ سے اور زمین میں چھوڑے ہوئے آثار کے اعتبار سے ان سے زیادہ طاقتور تھے تو اللہ نے ان کے گناہوں کی پاداش میں ان کو پکڑا تو ان کو اللہ ( کی گرفت ) سے بچانے والا کوئی نہ تھا ۔

By Moudoodi

کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور ان سے زیادہ زبردست آثار زمین میں چھوڑ گئے ہیں ۔ مگر اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا ۔

By Mufti Naeem

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے انکا کیسا ( برا ) انجام ہوا وہ ان سے قوت اور زمین میں یادگاریں بنانے میں بڑھ کر تھے ، پھر اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیا اور انہیں اللہ ( تعالیٰ ) سے کوئی بچانے والا نہ تھا

By Mufti Taqi Usmani

اور کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ، ان کا کیسا انجام ہوچکا ہے ۔ وہ طاقت میں بھی ان سے زیادہ مضبوط تھے ، اور زمین میں چھوڑی ہوئی یادگاروں کے اعتبار سے بھی ۔ پھر اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں پکڑ میں لے لیا ۔ اور کوئی نہیں تھا جو انہیں اللہ سے بچائے ۔

By Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھرکرنہیں دیکھاکہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہواوہ ان سے قوت میں بھی زیادہ تھے اور زمین میں یادگاریں ( بھی ان سے زیادہ چھوڑگئے ) پھران کے گناہوں کی وجہ سے اللہ نے انہیں پکڑلیا اور انہیں اللہ ( کی گرفت ) سے بچانے والاکوئی نہ تھا

By Kanzul Eman

تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کیسا انجام ہوا ان سے اگلوں کا ( ف٤۷ ) ان کی قوت اور زمین میں جو نشانیاں چھوڑ گئے ( ف٤۸ ) ان سے زائد تو اللہ نے انہیں ان کے گناہوں پر پکڑا ، اور اللہ سے ان کا کوئی بچانے والا نہ ہوا ( ف٤۹ ) ( ۲

By Tahir ul Qadri

اور کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھ لیتے ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے ، وہ لوگ قوّت میں ( بھی ) اِن سے بہت زیادہ تھے اور اُن آثار و نشانات میں ( بھی ) جو زمین میں ( چھوڑ گئے ) تھے ۔ پھر اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں پکڑ لیا ، اور ان کے لئے اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے والا کوئی نہ تھا