Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस व्यक्ति ने, जो ईमान ला चुका था, कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगो! मुझे भय है कि तुम पर (विनाश का) ऐसा दिन न आ पड़े, जैसा दूसरे विगत समुदायों पर आ पड़ा था।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجوشخص ایمان لایااُس نے کہا: ’’اے میری قوم!یقینامیں تم پر (سابقہ) گروہوں کے دن کی مانند سے ڈرتا ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو ایمان لایا تھا ، اس نے کہا: اے میرے ہم قومو! میں تم پر اسی طرح کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں ، جس طرح کا عذاب گروہوں پر آیا ۔

By Hussain Najfi

اور جو شخص ایمان لایا تھا وہ کہنے لگا ۔ اے میری قوم! مجھے تمہاری نسبت ڈر ہے کہ تم پر ( تباہ شدہ ) گروہوں جیسا دن نہ آجائے ۔

By Moudoodi

وہ شخص جو ایمان لایا تھا اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، مجھے خوف ہے کہ کہیں تم پر بھی وہ دن نہ آ جائے جو اس سے پہلے بہت سے جتھوں پر آ چکا ہے ،

By Mufti Naeem

اور جو ایمان لایا تھا بولا اے میری قوم! میں بلاشبہ تم پر ( ہلاک شدہ ) جماعتوں کے دن جیسے ( دن ) کا خوف کرتا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا : اے میری قوم ! مجھے ڈر ہے کہ تم پر ویسا ہی دن نہ آجائے جیسا بہت سے گروہوں پر آچکا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جو شخص ایمان لایاتھاوہ کہنے لگا:’’اے میری قوم!مجھے ڈر ہے کہ تم پر بھی ایسادن نہ آجائے جیسا ( رسولوں کے مخالفت ) جتھوں پر آیا تھا

By Kanzul Eman

اور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم! مجھے تم پر ( ف٦۷ ) اگلے گروہوں کے دن کا سا خوف ہے ( ف٦۸ )

By Tahir ul Qadri

اور اس شخص نے کہا جو ایمان لا چکا تھا: اے میری قوم! میں تم پر ( بھی اگلی ) قوموں کے روزِ بد کی طرح ( عذاب ) کا خوف رکھتا ہوں