Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निस्संदेह तुम मुझे जिस की ओर बुलाते हो उस के लिए न संसार में आमंत्रण है और न आख़िरत (परलोक) में और यह की हमें लौटना भी अल्लाह ही की ओर है और यह कि जो मर्यादाहीन हैं, वही आग (में पड़ने) वाले हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کوئی شک نہیں کہ یقیناجس کی طرف تم مجھے دعوت دیتے ہو اُس کے لیے نہ ہی دنیامیں دعوت ہے اورنہ ہی آخرت میں اور یقیناہم سب کو پلٹنا اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف ہے، اوریقیناحدسے گزرنے والے،وہی آگ والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

حقیقت یہ ہے کہ جن کی تم مجھے دعوت دے رہے ہو ، ان کی کوئی آواز نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور ہم سب کی واپسی اللہ ہی کی طرف ہونی ہے اور جو حدود دے تجاوز کرنے والے ہیں ، وہی دوزخی ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

یقیناً تم مجھے ایسی چیز کی دعوت دیتے ہو جو نہ دنیا میں کارآمد ہے اور نہ آخرت میں اور ہم سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف سے اور جو حد سے بڑھنے والے ہیں وہی جہنمی ہیں ۔

By Moudoodi

نہیں ، حق یہ ہے اور اس کے خلاف نہیں ہو سکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ان کے لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے نہ آخرت میں58 ، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ، اور حد سے گزرنے والے 59 آگ میں جانے والے ہیں ۔

By Mufti Naeem

یقینا تم لوگ مجھے اس ( چیز ) کی طرف بلارہے ہو جس کی طرف نہ دنیا میں دعوت ( دی جاتی ) ہے اور نہ ہی آخرت میں اور بیشک ہمارا لوٹنا اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف ہے اور بے شک حد سے تجاوز کرنے والے ہی جہنم والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

سچ تو یہ ہے کہ جن چیزوں کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ، وہ دعوت کے اہل نہیں ہیں ، نہ دنیا میں ، نہ آخرت میں ( 12 ) اور حقیت یہ ہے کہ ہم سب کو اللہ کی طرف پلٹ کر جانا ہے اور یہ کہ جو لوگ حد سے گذرنے والے ہیں وہ آگ کے باسی ہیں ۔

By Noor ul Amin

تم مجھے جن جھوٹے معبودوں کی بندگی کی دعوت دیتے ہوبیشک وہ اس لائق نہیں کے انہیں دنیامیں اور آخرت میں پکاراجائے اور بیشک سب کو اللہ کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے اور بیشک حدسے بڑھنے والے ہی جہنمی ہیں

By Kanzul Eman

آپ ہی ثابت ہوا کہ جس کی طرف مجھے بلاتے ہو ( ف۹۰ ) اسے بلانا کہیں کام کا نہیں دنیا میں نہ آخرت میں ( ف۹۱ ) اور یہ ہمارا پھرنا اللہ کی طرف ہے ( ف۹۲ ) اور یہ کہ حد سے گزرنے والے ( ف۹۳ ) ہی دوزخی ہیں ،

By Tahir ul Qadri

سچ تو یہ ہے کہ تم مجھے جس چیز کی طرف بلا رہے ہو وہ نہ تو دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے اور نہ ( ہی ) آخرت میں اور بے شک ہمارا واپس لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے اور یقیناً حد سے گزرنے والے ہی دوزخی ہیں