जिस दिन ज़ालिमों को उन का उज्र (सफ़ाई पेश करना) कुछ भी लाभ न पहुँचाएगा, बल्कि उन के लिए तो लानत है और उन के लिए बुरा घर है
جس دن ظالموں کواُن کی معذرت فائدہ نہ دے گی اوراُن کے لیے لعنت ہے اوراُن کے لیے بدترین گھر ہو گا۔
جس دن اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کو ان کی معذرت کچھ نفع نہیں دے گی اور ان کے اوپر لعنت ہوگی اور ان کیلئے برا ٹھکانا ہوگا ۔
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور ان کیلئے لعنت ہوگی ان کیلئے ( دوزخ کا ) بہت برا گھر ہوگا ۔
جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور ان پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا ان کے حصے میں آئے گا ۔
جس دن ظالموں کو ان کی عذر خواہی کوئی فائدہ نہ دے گی اور انہی کے لیے رحمت سے دوری ہے اور انہی کے لے برا گھر ہے
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہیں دے گی ، اور ان کے حصے میں پھٹکار ہوگی ، اور ان کے لیے رہائش کی بدترین جگہ
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دیگی اور ان کے لئے لعنت بھی ہے اور براگھرہے
جس دن ظالموں کو ان کے بہانے کچھ کام نہ دیں گے ( ف۱۱۰ ) اور ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے برا گھر ( ف۱۱۱ )
جس دن ظالموں کو اُن کی معذرت فائدہ نہیں دے گی اور اُن کے لئے پھٹکار ہوگی اور اُن کے لئے ( جہنّم کا ) بُرا گھر ہوگا