Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "मुझे इससे रोक दिया गया है कि मैं उन की बन्दगी करूँ जिन्हें अल्लाह से हटकर पुकारते हो, जबकि मेरे पास मेरे रब की ओर से खुले प्रमाण आ चुके हैं। मुझे तो हुक्म हुआ है कि मैं सारे संसार के रब के आगे नतमस्तक हो जाऊँ।" -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ یقیناًمجھے اس سے منع کیا گیاہے کہ میں اُن کی عبادت کروں جنہیں تم اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہوجب کہ میرے پاس میرے رب کی جناب سے واضح دلائل آچکے، اور مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں سارے جہانوں کے رب کافرماں بردارہو جاؤں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو؛ مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان کی بندگی کروں جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح آیتیں آچکی ہیں اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں اپنے تئیں خداوند عالم کے حوالہ کروں ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو جبکہ میرے پروردگار کی طرف سے میرے پاس کھلی ہوئی دلیلیں آچکی ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دوں ( اس کا فرمانبردار بندہ بنوں ) ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو ان ہستیوں کی عبادت سے منع کر دیا گیا ہے جنھیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو95 ۔ ( میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں ) جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے بینات آ چکی ہیں ۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سر تسلیم خم کر دوں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ جب سے بسبب اس کے کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح دلائل آچکے ہیں مجھے ان ( معبودانِ باطل ) کی عبادت سے جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو ، روک دیا گیا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کی فرمانبرداری کروں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! اکافروں سے ) کہہ دو کہ : مجھے اس بات سے منع کردیا گیا ہے کہ جب میرے پاس میرے رب کی طرف سے کھلی کھلی نشانیاں آ چکی ہیں ، تو پھر بھی میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے بجائے پکارتے ہو ۔ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے پروردگار کے آگے سر جھکا دوں

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کو چھوڑکرپکارتے ہوجبکہ میرے رب کی طرف سے میرے پاس واضح دلائل بھی آ چکے ہیں اور مجھے حکم بھی ملا ہے کہ میں اللہ رب العالمین کافرمانبرداربن کررہوں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ میں منع کیا گیا ہوں کہ انہیں پوجوں جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۱۳۷ ) جبکہ میرے پاس روشن دلیلیں ( ف۱۳۸ ) میرے رب کی طرف سے آئیں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ رب العالمین کے حضور گردن رکھوں ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں اُن کی پرستش کروں جن بتوں کی تم اللہ کو چھوڑ کر پرستش کرتے ہو جبکہ میرے پاس میرے رب کی جانب سے واضح نشانیاں آچکی ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمام جہانوں کے پروردگار کی فرمانبرداری کروں