Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जिस ने तुम्हें मिट्टी से पैदा किया, फिर वीर्य से, फिर रक्त के लोथड़े से; फिर वह तुम्हें एक बच्चे के रूप में निकालता है, फिर (तुम्हें बढ़ाता है) ताकि अपनी प्रौढ़ता को प्राप्ति हो, फिर मुहलत देता है कि तुम बुढापे को पहुँचो - यद्यपि तुम में से कोई इस से पहले भी उठा लिया जाता है - और यह इसलिए करता है कि तुम एक नियत अवधि तक पहुँच जाओ और ऐसा इसलिए है कि तुम समझो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیداکیا،پھرنطفے سے،پھرجمے ہو ئے خون سے ،پھروہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتاہے پھرتاکہ تم اپنی جوانی کوپہنچو،پھرتاکہ تم بوڑھے ہوجاؤاورتم میں سے کوئی ہے جواس سے پہلے ہی وفات دیاجاتاہے اورتاکہ تم اپنی مقررہ مدت تک پہنچ جاؤ اورتاکہ تم سمجھو۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے ، پھر نطفے سے ، پھر خون کی ایک پھٹکی سے ۔ پھر وہ تم کو وجود میں لاتا ہے ایک بچہ کی صورت میں ۔ پھر ( وہ تم کو پروان چڑھاتا ہے ) کہ اپنی جوانی کو پہنچو ۔ پھر ( وہ تم کو مہلت دیتا ہے ) کہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور تم میں سے بعض اس سے پہلے ہی مر جاتے ہیں اور ( بعض کو مہلت دیتا ہے کہ ) تم ایک مدت معین پوری کرو اور یہ اس لئے ہے کہ تم سمجھو ۔

By Hussain Najfi

اللہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر تمہیں ( شکمِ مادر سے ) بچہ بنا کر نکالا ۔ پھر ( تمہاری پرورش کی ) تاکہ تم اپنی پوری طاقت ( جوانی ) کو پہنچو ( پھر زندہ رکھتا ہے ) تاکہ تم بوڑھے ہو جاؤ اور تم میں سے کوئی پہلے اٹھا لیا جاتا ہے ( یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ تم مقررہ وقت تک پہنچ جاؤ اور عقل سے کام لو ( خدا کی قدرت و حکمت کو سمجھو ) ۔

By Moudoodi

وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفے سے ، پھر خون کے لوتھڑے سے ، پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے ، پھر تمہیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی پوری طاقت کو پہنچ جاؤ ، پھر اور بڑھاتا ہے تاکہ تم بڑھاپے کو پہنچو ۔ اور تم میں سے کوئی پہلے ہی واپس بلا لیا جاتا ہے 96 ۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ تم اپنے مقرر وقت تک پہنچ جاؤ 97 ، اور اس لیے کہ تم حقیقت کو سمجھو 98 ۔

By Mufti Naeem

۔ ( وہ ) وہی ہے جس نے تم لوگوں کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر نطفے سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر تمہیں بچہ بناکر ( ماؤں کے پیٹ سے ) نکالا پھر ( تمہیں زندگی دی ) تاکہ تم اپنی جوانی کو پہنچو پھر ( تمہیں زندہ رکھا ) تاکہ تم بوڑھے ہوجاؤ ، اور تم میں سے بعض کو اس سے پہلے موت دی جاتی ہے ، ( یہ سب نظام اس لیے ہے ) تاکہ تم وقت مقرر تک پہنچو اور تاکہ تم سمجھ جاؤ

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفے سے ، پھر جمے ہوئے خون سے ۔ پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں باہر لاتا ہے ، پھر ( وہ تمہاری پرورش کرتا ہے ) تاکہ تم اپنی بھر پور طاقت کو پہنچ جاؤ اور پھر بوڑھے ہوجاؤ اور تم میں سے کچھ وہ بھی ہیں جو اس سے پہلے ہی وفات پا جاتے ہیں اور تاکہ تم ایک مقرر میعاد تک پہنچو اور تاکہ تم عقل سے کام لو ( 18 )

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں مٹی سے ، پھر نطفے سے ، پھرلوتھڑے سے پیدا کیا پھرتمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے پھر تاکہ تم اپنی پوری جو انی کو پہنچ جائوپھرتاکہ تم بوڑھے ہوجائوپھرتم میں سے کسی کو پہلے وفات دی جاتی ہے تاکہ تم اس مدت کو پہنچ جائوجو تمہارے لئے مقرر ہے ا ورشایدکہ تم عقل سے کام لو

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے تمہیں ( ف۱۳۹ ) مٹی سے بنایا پھر ( ف۱٤۰ ) پانی کی بوند سے ( ف۱٤۱ ) پھر خون کی پھٹک سے پھرتمہیں نکالتا ہے بچہ پھرتمہیں باقی رکھتا ہے کہ اپنی جوانی کو پہنچو ( ف۱٤۲ ) پھر اس لیے کہ بوڑھے ہو اور تم میں کوئی پہلے ہی اٹھالیا جاتا ہے ( ف۱٤۳ ) اور اس لیے کہ تم ایک مقرر وعدہ تک پہنچو ( ف۱٤٤ ) اور اس لیے کہ سمجھو ( ف۱٤۵ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے تمہاری ( کیمیائی حیات کی ابتدائی ) پیدائش مٹی سے کی پھر ( حیاتیاتی ابتداء ) ایک نطفہ ( یعنی ایک خلیہ ) سے ، پھر رحم مادر میں معلّق وجود سے ، پھر ( بالآخر ) وہی تمہیں بچہ بنا کر نکالتا ہے پھر ( تمہیں نشو و نما دیتا ہے ) تاکہ تم اپنی جوانی کو پہنچ جاؤ ۔ پھر ( تمہیں عمر کی مہلت دیتا ہے ) تاکہ تم بوڑھے ہو جاؤ اور تم میں سے کوئی ( بڑھاپے سے ) پہلے ہی وفات پا جاتا ہے اور ( یہ سب کچھ اس لئے کیاجاتا ہے ) تاکہ تم ( اپنی اپنی ) مقررّہ میعاد تک پہنچ جاؤ اور اِس لئے ( بھی ) کہ تم سمجھ سکو