ऐ हमारे रब! और उन्हें सदैव रहने के बागों में दाख़िल कर जिनका तूने उन से वादा किया है और उन के बाप-दादा और उन की पत्नियों और उन की सन्ततियों में से जो योग्य हुए उन्हें भी। निस्संदेह तू प्रभुत्वशाली, अत्यन्त तत्वदर्शी है
اے ہمارے رب!اوراُنہیں ہمیشہ کی جنتوں میں داخل فرماجن کاتُونے اُن سے وعدہ کیا ہے اوراُن کے والدین اوربیویوں اوراولادمیں سے بھی جونیک ہیں۔ یقیناتوہی سب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔
اے ہمارے رب! اور ان کو ہمیشگی کے ان باغوں میں داخل کر ، جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کو بھی جو ان کے آباء وازواج وذریات میں سے جنت کے لائق ٹھہریں ۔ بیشک غالب اور حکمت والا تو ہی ہے ۔
اے ہمارے پروردگار! اور ان کو ان ہمیشہ رہنے والے بہشتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے آباء و اجداد ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح اور لائق ہوں ان کو بھی ( بخش دے اور وہیں ان کے ہمراہ داخل کر ) بے شک تو غالب ہے ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔
اے ہمارے رب ، داخل کر ان کو ہمیشہ رہنے والی ان جنتوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے 10 ، اور ان کے والدین ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں ( ان کو بھی ان کے ساتھ ہی پہنچادے ) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے ۔
۔ ( اے ) ہمارے رب! اور آپ ان کو ہمیشہ رہنے کے ( ان ) باغات میں داخل فرمادیجیے جن کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کے باپ دادے ، بیویوں اور اولاد میں سے ان کو بھی جو اس کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بے شک آپ ہی بڑے غلبے والے اور خوب حکمت والے ہیں
اور اے پروردگار ! انہیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل فرما ۔ جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ۔ نیز ان کے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے جو نیک ہوں ، انہیں بھی ، یقیناً تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کام ہے ، جس کی حکمت بھی کامل
ا ے ہمارے رب! انہیں ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل کرجس کاتونے ان سے وعدہ کیا اوران کے باپ دادوں ، ان کی بیویوں اور ان کی اولادمیں سےجو صالح ہیں انہیں بھی ( داخل کر ) بلاشبہ تو ہر چیز پر غالب حکمت والا ہے
اے ہمارے رب! اور انہیں بسنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں ( ف۱۹ ) بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے ،
اے ہمارے رب! اور انہیں ( ہمیشہ رہنے کے لئے ) جنّاتِ عدن میں داخل فرما ، جن کا تُو نے اُن سے وعدہ فرما رکھا ہے اور اُن کے آباء و اجداد سے اور اُن کی بیویوں سے اور اُن کی اولاد و ذرّیت سے جو نیک ہوں ( انہیں بھی اُن کے ساتھ داخل فرما ) ، بے شک تو ہی غالب ، بڑی حکمت والا ہے