Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रहे आद, तो उन्होंने नाहक़ धरती में घमंड किया और कहा, "कौन हम से शक्ति में बढ़कर है?" क्या उन्होंने नहीं देखा कि अल्लाह, जिस ने उन्हें पैदा किया, वह उन से शक्ति में बढ़कर है? वे तो हमारी आयतों का इनकार ही करते रहे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجوعادتھے وہ زمین میں ناحق ہی بڑے بن بیٹھے اور انہوں نے کہاکہ کون ہے ہم سے زیادہ طاقت ور؟ کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھاکہ جس اﷲ تعالیٰ نے اُنہیں پیداکیاوہ قوت میں اُن سے زیادہ ہے؟ اوروہ ہماری آیات کاانکارکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

سو عاد کا معاملہ یوں ہے کہ انہوں نے زمین میں بغیر کسی حق کے گھمنڈ کیا اور بولے کہ ہم سے بڑھ کر طاقت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے ، وہ ان سے زیادہ زور آور ہے اور وہ ہماری نشانیوں کا برابر انکار کرتے رہے ۔

By Hussain Najfi

سو قومِ عاد نے زمین میں ناحق سرکشی کی اور کہا کہ ہم سے بڑھ کر کون طاقتور ہے؟ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ ( اور نہ یہ سوچا ) کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے کہ وہ ان سے بڑھ کر طاقتور ہے وہ ( ہمیشہ ) ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے ۔

By Moudoodi

عاد کا یہ حال تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور آور ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے ،

By Mufti Naeem

پس جہاں تک عاد کی بات ہے تو انہوں نے زمین میں ناحق طریقے سے بڑائی کی اور کہا ہم سے طاقت میں کون بڑھ کر ہے؟ کیا انہیں نہیں معلوم کہ جس اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیںپیدا فرمایا ہے وہ ان سے زیادہ طاقتور ہے ، اور وہ ہماری آیتوں کا انکارکرتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

پھر عاد کا قصہ تو یہ ہوا کہ انہوں نے زمین میں ناحق تکبر کا رویہ اختیار کیا ، اور کہا کہ : کون ہے جو طاقت میں ہم سے زیادہ ہو ۔ بھلا کیا ان کو یہ نہیں سوجھا کہ جس اللہ نے ان کو پیدا کیا ہے وہ طاقت میں ان سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے

By Noor ul Amin

چنانچہ قوم عا د نے ملک میں ناحق تکبر کیا اور کہنے لگے:’’ہم سے بڑھ کرطاقتورکون ہے کیا انہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ وہ اللہ جس نے انہیں پیدا کیا وہ ان سے زیادہ قوی ہے اور وہ ہماری آیات کا انکارکرتے رہے

By Kanzul Eman

تو وہ جو عاد تھے انہیں نے زمین میں ناحق تکبر کیا ( ف۳۷ ) اور بولے ہم سے زیادہ کس کا زور ، اور کیا انہوں نے نہ جانا کہ اللہ جس نے انہیں بنایا ان سے زیادہ قوی ہے ، اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

پس جو قومِ عاد تھی سو انہوں نے زمین میں ناحق تکبر ( و سرکشی ) کی اور کہنے لگے: ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے؟ اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے وہ اُن سے کہیں بڑھ کر طاقتور ہے ، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے