Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अन्ततः हम ने कुछ अशुभ दिनों में उन पर एक शीत-झंझावात चलाई, ताकि हम उन्हें सांसारिक जीवन में अपमान और रुसवाई की यातना का मज़ा चखा दें। और आख़िरत की यातना तो इस से कहीं बढ़कर रुसवा करने वाली है। और उन को कोई सहायता भी न मिल सकेगी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توہم نے اُن پرچند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوابھیج دی تاکہ ہم اُن کودنیاکی زندگی میں رُسوائی کا عذاب چکھا دیں اور یقیناًآخرت کا عذاب اس سے زیادہ رُسواکن ہے اوراُن کی مدد نہیں کی جائے گی۔

By Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے ان پر چند منحوس دنوں میں ایک بادِ تند بھیجی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو اس سے کہیں زیادہ رسوا کن ہوگا اور ( وہاں ) ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی ۔

By Hussain Najfi

سو ہم نے ان پر خاص منحوس دنوں میں تیز و تند ( طوفانی ) ہوا بھیجی تاکہ ہم انہیں زندگانئِ دنیا میں ذلت آمیز عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو زیادہ رسوا کن ہوگا اور ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

By Moudoodi

آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی 20 ۔ تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں 21 ، اور آخرت کا عذاب تو اس بھی زیادہ رسوا کن ہے ، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہوگا ۔

By Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے اوپر کچھ منحوس دنوں میں سخت ترین آندھی بھیج دی تاکہ ہم انہیں دنیا کی زندگی میں ذلت والا عذاب چکھادیں اور آخرت کا عذاب تو ( اس سے ) زیادہ ذلیل کرنے والا ہے اور ان کی مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گی ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے کچھ منحوس دنوں میں ( 9 ) ان پر آندھی کی شکل میں ہوا بھیجی تاکہ انہیں دنیوی زندگی میں رسوائی کے عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب اس سے بھی زیادہ رسوا کرنے والا ہے ۔ اور ان کو کوئی مدد میسر نہیں آئے گی ۔

By Noor ul Amin

پھر ہم نے ان پر چندمنحوس دنوں میں آندھی چھوڑدی تاکہ ہم انہیں دنیامیں ہی رسوائی کاعذاب چکھائیں اورجو آخرت کاعذاب ہے وہ تواور زیادہ رسواکرنیوالا ہے اور انہیں کہیں سے مدد بھی نہ ملے گی

By Kanzul Eman

تو ہم نے ان پر ایک آندھی بھیجی سخت گرج کی ( ف۳۸ ) ان کی شامت کے دنوں میں کہ ہم انہیں رسوائی کا عذاب چکھائیں دنیا کی زندگی میں اور بیشک آخرت کے عذاب میں سب سے بڑی رسوائی ہے اور ان کی مدد نہ ہوگی ، (

By Tahir ul Qadri

سو ہم نے اُن پر منحوس دنوں میں خوفناک تیز و تُند آندھی بھیجی تاکہ ہم انہیں دنیوی زندگی میں ذِلت کے عذاب کا مزہ چکھائیں ، اور آخرت کا عذاب تو سب سے زیادہ ذِلت انگیز ہوگا اور اُن کی کوئی مدد نہ کی جائے گی