जब उन के पास रसूल उन के आगे और उन के पीछे से आए कि "अल्लाह के सिवा किसी की बन्दगी न करो।" तो उन्होंने कहा, "यदि हमारा रब चाहता तो फ़रिश्तों को उतार देता। अतः जिस चीज़ के साथ तुम्हें भेजा गया है, हम उसे नहीं मानते।"
رسول اُن کے پاس اُن کے آگے اوراُن کے پیچھے سے آئے کہ تم اﷲ تعالیٰ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو، انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا رب چاہتاتوضرورفرشتے اُتار دیتا،چنانچہ یقیناًہم اس کا انکار کرنے والے ہیں جس کے ساتھ تمہیں بھیجا گیاہے۔
جبکہ آئے ان کے پاس رسول ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے ( اس دعوت کے ساتھ ) کہ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتے اتارتا تو ہم اس پیغام کے منکر ہیں ، جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ۔
جبکہ ان کے پاس ( اللہ کے ) رسول ( ع ) ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے آئے ( اس پیغام کے ساتھ ) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ مگر انہوں نے ( جواب میں ) کہا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو ( ہماری طرف ) فرشتے نازل کرتا ۔ لہٰذا جس ( پیغام ) کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں ۔
جب خدا کے رسول ان کے پاس آگے اور پیچھے ، ہر طرف سے آئے 18 اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو انہوں نے کہا ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا ، لہٰذا ہم اس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو 19 ۔
جب ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے رسول آئے ( اور دعوت دی ) کہ صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو ، انہوں نے کہا اگر ہمارا رب چاہتا تو البتہ فرشتہ بھیج دیتا پس بے شک جس ( دعوت ) کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں ۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کے پاس پیغمبر ( کبھی ) ان کے آگے سے اور ( کبھی ) ان کے پیچھے سے یہ پیغام لے کر آئے کہ اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرو ۔ انہوں نے کہا کہ : اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے بھیجتا ۔ لہذا جس بات کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے ۔ ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔
جب ان کے پاس ان کے آگے سے اور پیچھے سے رسول آئے کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کروتوکہنے لگے کہ ’’اگرہمارارب چاہتاتوفرشتے نازل کرتالہٰذا تم جو پیغا م دے کربھیجے گئے ہوہم اس کا انکا رکرتے ہیں ‘‘
جب رسول ان کے آگے پیچھے پھرتے تھے ( ف۳۳ ) کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو ، بولے ( ف۳٤ ) ہمارا رب چاہتا تو فرشتے اتارتا ( ف۳۵ ) تو جو کچھ تم لے کر بھیجے گئے ہم اسے نہیں مانتے ( ف۳٦ )
جب اُن کے پاس اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے ( یا اُن سے پہلے اور ان کے بعد ) پیغمبر آئے ( اور کہا ) کہ اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، تو وہ کہنے لگے: اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو اتار دیتا سو جو کچھ تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں