Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अब यदि वे लोग ध्यान में न लाएँ तो कह दो, "मैं तुम्हें उसी तरह के कड़का (वज्रवात) से डराता हूँ, जैसा कड़का आद और समूद पर हुआ था।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراگروہ منہ موڑیں تو آپ کہہ دیں کہ میں نے تمہیں ایک کڑک سے ڈرادیاہے، عاداورثمود جیسی کڑک ہوگی۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ اعراض کرتے ہیں تو ان سے کہہ دو کہ میں تمہیں اس طرح کے کڑکے سے آگاہ کرتا ہوں جس طرح کا کڑکا عاد اور ثمود پر نازل ہوا ۔

By Hussain Najfi

پس اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ میں نے تو تمہیں اس ( آسمانی ) کڑک سے ڈرا دیا ہے جو عاد والی کڑک کی مانند ہے ۔

By Moudoodi

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں 17 تو ان سے کہہ دو کہ میں تم کو اسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا ۔

By Mufti Naeem

پس اگر وہ اعراض ( روگردانی ) کریں تو آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے میں تمہیں عاد اور ثمود جیسی کڑک سے خبردار کرتا ہوں

By Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو کہہ دو کہ میں تمہیں اس کڑکے سے خبر دار کردیا ہے جیسا کڑکا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا

By Noor ul Amin

پھر بھی اگر وہ ( کافر ) آپ کی دعوت سے منہ پھیرتے ہیں توآپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں ایسی کڑک سے ڈراتاہوں جیسی قوم عاد اور ثمود پر گری تھی

By Kanzul Eman

پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۳۱ ) تو تم فرماؤ کہ میں تمہیں ڈراتا ہوں ایک کڑک سے جیسی کڑک عاد اور ثمود پر آئی تھی ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ رُوگردانی کریں تو آپ فرما دیں: میں تمہیں اُس خوفناک عذاب سے ڈراتا ہوں جو عاد اور ثمود کی ہلاکت کے مانند ہوگا