वह है अल्लाह के शत्रुओं का बदला - आग। उसी में उस का सदा का घर है, उस के बदले में जो वे हमारी आयतों का इनकार करते रहे
یہ اﷲ تعالیٰ کے دشمنوں کابدلہ آگ ہے، اس میں اُن کے لئے ہمیشہ کا گھرہے،اس کا بدلہ ہے کہ جو وہ ہماری آیات کاانکار کرتے تھے۔
یہ اللہ کے دشمنوں کا بدلہ ہے – یعنی دوزخ! ان کیلئے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانا ہوگا ، بدلے میں اس بات کے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کر رہے تھے ۔
یہ دشمنانِ خدا کی سزا ہے یعنی دوزخ ۔ ان کیلئے اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کا گھر ہے یہ ان کے اس جرم کی سزا ہے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے ۔
وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی ۔ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان کا گھر ہوگا ۔ یہ ہے سزا اس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے ۔
یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے دشمنوں کا بدلہ ہے ( یعنی ) آگ ، اسی میں ان کے لیے ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، ( یہ ) اس کا بدلہ ( ہے ) جو وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے
یہی ہے سزا اللہ کے دشمنوں کی جو آگ کی صورت میں ہوگی ، اسی میں ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا جو اس بات کا بدللہ ہوگا کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے ۔
اللہ تعالیٰ کے ان دشمنوں کابدلہ یہی جہنم ہے ہمیشہ کے لئے ان کاگھراسی میں ہوگایہ بدلہ ہےجو وہ جان بوجھ کے ہماری آیات کا انکارکرتے تھے
یہ ہے اللہ کے دشمنوں کا بدلہ آ گ ، اس میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ، سزا اس کی کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ، (
یہ دوزخ اﷲ کے دشمنوں کی جزا ہے ، اُن کے لئے اِس میں ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، یہ اُس کا بدلہ ہے جو وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے