और जिन लोगों ने इनकार किया वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! हमें दिखा दे उन जिन्नों और मनुष्यों को, जिन्होंने हम को पथभ्रष़्ट किया कि हम उन्हें अपने पैरों तले डाल दे ताकि वे सबसे नीचे जा पड़े
اور جن لو گو ں نے کفر کیا وہ کہں گےاے ہمارے رب!ان جنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ ہمیں دِکھادے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا،ہم انہیں اپنے پاؤں کے نیچے رکھیں،تاکہ وہ ذلیل ہونے والوں میں سے ہوجائیں۔
اور جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں ان لوگوں کو دکھا جنہوں نے ، جنوں اور انسانوں میں سے ، ہم کو گمراہ کیا ۔ ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے ڈالیں گے کہ وہ ذلیل ہوں!
اور کافر لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دونوں قسم یعنی جنوں اور انسانوں میں سے وہ ( شیطان ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں کے نیچے روندیں تاکہ وہ پست ترین اشخاص سے ہو جائیں ( ذلیل و خوار ہوں ) ۔
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ذرا ہمیں دکھا دے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں 31 ۔
اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم کو ان جنات اور انسانوں دونوں ( کی صورت ) کو دکھلائیے جن نے ہمیں گمراہ کیا ، ہم انہیں اپنے پیروں کے نیچے روندگیں تاکہ وہ کم تر لوگوں میں ہوجائیں
اور یہ کافر لوگ کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ان جنات اور انسانوں دونوں کی صورت دکھائیے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ایسا روندیں کہ وہ خوب ذلیل ہوں ( 13 ) ۔
اور کافرکہیں گے:اے ہمارے رب!ہمیں جنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ دکھلا دے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھاہم انہیں اپنے پائوں تلے روندیں تاکہ وہ ذلیل وخوارہوں
اور کافر بولے ( ف٦٤ ) اے ہمارے رب ہمیں دکھا وہ دونوں جن اور آدمی جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا کہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ڈالیں ( ف٦٦ ) کہ وہ ہر نیچے سے نیچے رہیں ( ف٦۷ )
اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں جنّات اور انسانوں میں سے وہ دونوں دِکھا دے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے ( روند ) ڈالیں تاکہ وہ سب سے زیادہ ذِلّت والوں میں ہو جائیں