और जिन्हें वे पहले पुकारा करते थे वे उन से गुम हो जाएँगे। और वे समझ लेंगे कि उन के लिए कोई भी भागने की जगह नहीं है
اور اُن سے وہ سب گم ہو جائیں گے جنہیں وہ اس سے پہلے پکارا کرتے تھے ۔اوروہ سمجھ لیں گے کہ اُن کے لیے کوئی بھاگنے کی جگہ نہیں۔
اور جن کو وہ پہلے پکارتے رہے تھے ، وہ سب ہوا ہوجائیں گے اور وہ جان لیں گے کہ اب کیلئے کوئی مفر باقی نہیں رہا ۔
اور جن کو وہ پہلے پکارا کرتے تھے وہ سب ( اس دن ) گم ہو جائیں گے اور وہ سمجھ جائیں گے کہ اب ان کے لئے چھٹکارا نہیں ہے ۔
اس وقت وہ سارے معبود ان سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے 64 ، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے ۔
اور اس سے پہلے جن ( معبودانِ باطلہ ) کو پکارتے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ انکے لیے ( اب ) کوئی بچنے کی صورت نہیں ہے
اور پہلے یہ لوگ جن ( جھوٹے خداؤں ) کو پکارا کرتے تھے ان کو اب ان کا کوئی سراغ نہیں ملے گا ، اور وہ سمجھ جائیں گے کہ ان کے لیے اب بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔
اور جن جھوٹے معبودوں کو وہ پہلے پکاراکرتے تھے وہ سب ان سے گم ہو جائینگے اور یقین کر لیں گے کہ اب ان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں
اور گم گیا ان سے جسے پہلے پوجتے تھے ( ف۱۱۹ ) اور سمجھ لیے کہ انہیں کہیں ( ف۱۲۰ ) بھاگنے کی جگہ نہیں ،
وہ سب ( بت ) اُن سے غائب ہو جائیں گے جن کی وہ پہلے پوجا کیا کرتے تھے وہ سمجھ لیں گے کہ اُن کے لئے بھاگنے کی کوئی راہ نہیں رہی