Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आकाशों और धरती की कुंजियाँ उसी के पास हैं। वह जिस के लिए चाहता है रोज़ी कुशादा कर देता है और जिस के लिए चाहता है नपी-तुली कर देता है। निस्संदेह उसे हर चीज़ का ज्ञान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں،وہ جس کا چاہتاہے رزق کشادہ کرتا ہے اوروہی تنگ بھی کر دیتا ہے ۔یقیناوہ ہرچیزکو خوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ۔ وہ کشادہ کرتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اور ( جس کیلئے چاہتا ہے ) تنگ کردیتا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

آسمانوں اور زمین ( کے خزانوں ) کی کنجیاں اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور ( جس کا چاہتا ہے ) تنگ کرتا ہے ۔ بےشک وہ ہر چیز کا بڑا جا ننے والا ہے ۔

By Moudoodi

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ، اسے ہر چیز کا علم ہے 19 ۔

By Mufti Naeem

آسمانوں اور زمی کی چابیاں اسی کے پاس ہیں ، جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور جس پر چاہے تنگ کردیتا ہے ، بلاشبہ وہ ہرچیز کا جاننے واالا ہے

By Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین کی ساری کنجیاں اسی کے قبضے میں ہیں ، وہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت اور تنگی کرتا ہے ، یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی چابیاں اسی کے پاس ہیں وہ جس کے لئے چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہےکم کردیتا ہے بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ( ف۲۰ ) روزی وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگ فرماتا ہے ( ف۲۱ ) بیشک وہ سب کچھ جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

وہی آسمانوں اور زمین کی کُنجیوں کا مالک ہے ( یعنی جس کے لئے وہ چاہے خزانے کھول دیتا ہے ) وہ جس کے لئے چاہتا ہے رِزق و عطا کشادہ فرما دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے