Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वह आकाशों और धरती का पैदा करने वाला है। उस ने तुम्हारे लिए तुम्हारी अपनी सहजाति से जोड़े बनाए और चौपायों के जोड़े भी। फैला रहा है वह तुम को अपने में। उस के सदृश कोई चीज़ नहीं। वही सबकुछ सुनता, देखता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ آسمانوں اورزمین کاپیداکرنے والا ہے،اُس نے تمہارے لیے خودتم میں سے جوڑا جوڑا بنایااور جانوروں میں سے بھی جوڑا جوڑا بنایا،وہ تمہیں اس میں پھیلاتا ہے،اُس کی مثل کوئی چیزنہیں اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے جوڑے پیدا کیے اور چوپایوں کی جنس سے بھی جوڑے پیدا کیے ۔ اس ( مزرعہ ) کے اندر وہ تمہاری تخم ریزی کرتا ہے ۔ اس کے مانند کوئی شے بھی نہیں ہے اور وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( وہ ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہاری جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کئے اور چوپایوں میں سے بھی جوڑے بنائے ہیں اس کے ذریعہ سے تمہیں پھیلاتا ہے ( کائنات کی ) کوئی چیز اس کی مثل ( مانند ) نہیں ہے وہ بڑا سننے والا اور بڑا دیکھنے والا ہے ۔

By Moudoodi

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے ، اور اسی طرح جانوروں میں بھی ( انہی کے ہم جنس ) جوڑے بنائے ، اور اس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے ۔ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں 17 وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے 18 ،

By Mufti Naeem

آسمانوں اور زمی کو بلا نمونہ پیدا کرنے والا ، اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے اور مویشیوں میں سے ( بھی ) جوڑے ( بنائے ) وہ اس میں تمہیں پھیلاتا رہتا ہے ( اور ) اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہی خوب سننے خوب دیکھنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ۔ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کیے ہیں ، اور مویشیوں کے بھی جوڑے بنائے ہیں ۔ اسی ذریعے سے وہ تمہاری نسل چلاتا ہے ۔ کوئی چیز اس کے مثل نہیں ہے ، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ دیکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

جوآسمانوں اور زمین کو پیداکرنیوالا ہے جس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سےجو ڑے بنائے اور چوپایوں کے بھی جو ڑے بنائے ( یوں ) وہ تمہیں زمین میں پھیلادیتا ہے کوئی چیزاس کے مشابہ نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، تمہارے لیے تمہیں میں سے ( ف۱۸ ) جوڑے بنائے اور نر و مادہ چوپائے ، اس سے ( ف۱۹ ) تمہاری نسل پھیلاتا ہے ، اس جیسا کوئی نہیں ، اور وہی سنتا دیکھتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والا ہے ، اسی نے تمہارے لئے تمہاری جنسوں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں کے بھی جوڑے بنائے اور تمہیں اسی ( جوڑوں کی تدبیر ) سے پھیلاتا ہے ، اُس کے مانند کوئی چیز نہیں ہے اور وہی سننے والا دیکھنے والا ہے