(रसूल ने कहा,) "जिस चीज़ में तुम ने विभेद किया है उस का फ़ैसला तो अल्लाह के हवाले है। वही अल्लाह मेरा रब है। उसी पर मैंने भरोसा किया है, और उसी की ओर में रुजू करता हूँ
اور جس کسی بات میں تم کچھ بھی اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اﷲ تعالیٰ ہی کے سپردہے ، وہی اﷲ تعالیٰ میرارب ہے اُسی پرمیں نے بھروسہ کیااور اُسی کی طرف میں رجوع کرتاہوں۔
اور جس کسی چیز میں بھی تم نے اختلاف کیا ہے تو اس کا فیصلہ اللہ کے حوالہ ہے ۔ وہی میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔
اور جس چیز کے بارے میں تمہارے درمیان اختلاف پیدا ہو تو اس کا فیصلہ اللہ کے حوالے ہے ۔ یہی اللہ میرا پروردگار ہے جس پرمیں توکل کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔
تمہارے 13 درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو ، اس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے 14 ۔ وہی اللہ میرا 15 رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ، اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں 16
اور تم لوگ جس چیز میں بھی اختلاف کرتے ہو تو اس کا حکم تو اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہے ، یہی الہ ( تعالیٰ ) میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔
اور تم جس بات میں بھی اختلاف کرتے ہو ، اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے ، لوگو ! وہی اللہ ہے جو میرا پروردگار ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے ، اور اسی سے میں لو لگاتا ہوں ۔
اور تم جس چیز میں بھی اختلاف کرواس کافیصلہ اللہ کی طرف ہی لوٹانا ہے وہی اللہ میرارب ہے میں اسی پر بھروسہ کرچکا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
تم جس بات میں ( ف۱۵ ) اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے ( ف۱٦ ) یہ ہے اللہ میرا رب میں نے اس پر بھروسہ کیا ، اور میں اس کی طرف رجوع لاتا ہوں ( ف۱۷ )
اور تم جس اَمر میں اختلاف کرتے ہو تو اُس کا فیصلہ اللہ ہی کی طرف ( سے ) ہوگا ، یہی اللہ میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں