Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(क्या उन्होंने अल्लाह से हटकर दूसरे सहायक बना लिए हैं,) या उन्होंने उस से हटकर दूसरे संरक्षक बना रखे हैं? संरक्षक तो अल्लाह ही है। वही मुर्दों को जीवित करता है और उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں؟پھراﷲ تعالیٰ ہی کارساز ہے اوروہی مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والاہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا ان لوگوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں تو یاد رکھیں کہ کارساز اللہ ہی ہے اور وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور سرپرست ( کارساز ) بنا لئے ہیں ( حالانکہ ) حقیقی سرپرست ( اور کارساز ) تواللہ ہی ہے اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Moudoodi

کیا یہ ( ایسے نادان ہیں کہ ) انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں؟ ولی تو اللہ ہی ہے ، وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے 12 ۔ ع

By Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا دوست بنارکھے ہیں پس حقیقی دوست تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے

By Mufti Taqi Usmani

کیا ان لوگوں نے اس کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا لیے ہیں؟ سچ تو یہ ہے کہ رکھوا اللہ ہی ہے ، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو مددگاربنالیا ہے؟پس وہ جان لیں کہ اللہ ہی ( حقیقی ) مددگارہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہرچیزپرقادرہے

By Kanzul Eman

کیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرالیے ہیں ( ف۱۳ ) تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مردے جِلائے گا ، اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے ( ف۱٤ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو اولیاء بنا لیا ہے ، پس اللہ ہی ولی ہے ( اسی کے دوست ہی اولیاء ہیں ) ، اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے