किन्तु जिस ने धैर्य से काम लिया और क्षमा कर दिया तो निश्चय ही वह उन कामों में से है जो (सफलता के लिए) आवश्यक ठहरा दिए गए हैं
اور یقیناًجو صبر کرے اورمعاف کردے،تو بلاشبہ یہ یقینابڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔
اور جس نے صبر کیا اور معاف کیا تو بیشک یہ عزیمت کے اوصاف میں سے ہے ۔
البتہ جوشخص صبر کرے اور درگزر کرے تو یہ بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے ۔
البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگزر کرے تو یہ بڑی اولو العزمی کے کاموں میں سے ہے 68 ۔ ع
اور البتہ جس نے صبر کیا اور معاف کردیا ( تو ) بے شک یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے
اور یہ حقیقت ہے کہ جو کوئی صبر سے کام لے ، اور درگذر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے ۔
اور جو شخص صبر کرے اور معاف کردے تویہ بڑی ہمت کا کام ہے
اور بیشک جس نے صبر کیا ( ف۱۰۷ ) اور بخش دیا تو یہ ضرور ہمت کے کام ہیں ،
اور یقیناً جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے تو بیشک یہ بلند ہمت کاموں میں سے ہے