Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम उन्हें देखोगे कि वे उस (जहन्नम) पर इस दशा में लाए जा रहे हैं कि बेबसी और अपमान के कारण दबे हुए हैं। कनखियों से देख रहे हैं। जो लोग ईमान लाए, वे उस समय कहेंगे कि "निश्चय ही घाटे में पड़ने वाले वही हैं जिन्होंने क़ियामत के दिन अपने आप को और अपने लोगों को घाटे में डाल दिया। सावधान! निश्चय ही ज़ालिम स्थिर रहने वाली यातना में होंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ دیکھیں گے کہ جب وہ جہنم کے سامنے پیش کیے جائیں گے توذلت سے جھکے جا رہے ہوں گے،کن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے۔اور جو لوگ ایمان لائے وہ کہیں گے کہ یقیناًخسارہ اُٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کواور اپنے گھروالوں کو خسارے میں ڈال دیا۔سن لو!یقیناظالم دائمی عذاب میں ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم ان کو دیکھو گے کہ وہ دوزخ کے سامنے اس طرح لائے جائیں گے کہ وہ ذلت سے جھکے ہوئے ، کن انکھیوں سے دیکھتے ہوں گے اور اہلِ ایمان کہیں گے کہ حقیقی خاسر وہی ہیں ، جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے لوگوں کو خساری میں ڈالا ۔ آگاہ کہ یہ ظالمین ایک دائمی عذاب میں پڑیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور تم انہیں دیکھو گے کہ جب وہ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے تو ذلت سے جھکے ہوئے ہوں گے ( اور ) کنکھیوں ( چھپی نگاہ ) سے دیکھتے ہوں گے اور اہلِ ایمان کہیں گے کہ حقیقی خسارہ اٹھا نے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو خسارہ میں ڈالا ۔ آگاہ ہو کہ ظالم لوگ دائمی عذاب میں رہیں گے ۔

By Moudoodi

اور تم دیکھو گے کہ یہ جہنم کے سامنے جب لائے جائیں گے تو ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اس کو نظر بچا بچا کر کن انکھیوں سے دیکھیں گے 71 ۔ اس وقت وہ لوگ جو ایمان لائے تھے کہیں گے کہ واقعی اصل زیاں کار وہی ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے متعلقین کو خسارے میں ڈال دیا ۔ خبردار رہو ، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں گے

By Mufti Naeem

اور آپ ان کو دیکھیں گے ( جب ) وہ اس ( آگ ) پر پیش کیے جائیں گے تو ذلت سے ڈر رہے ہوں گے جھکی نظروںسے دیکھ رہے ہوں گے اور ایمان والے کہیں گے بلاشبہ ( حقیقی ) خسارے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنا اور اپنے گھر والوں کا نقصان کیا ، سنو ظالم لوگ بے شک ہمیشہ رہنے والے عذاب میں ہوں گے اقیامت کے دن

By Mufti Taqi Usmani

اور تم انہیں دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے انہیں اس طرح پیش کیا جائے گا کہ وہ ذلت کے مارے جھکے ہوئے کن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے ، اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں وہ کہہ رہے ہوں گے کہ : واقعی اصل خسارے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈال دیا ۔ یاد رکھو کہ ظالم لوگ ایسے عذاب میں ہوں گے جو ہمیشہ قائم رہے گا ۔

By Noor ul Amin

اور آپ دیکھیں گے کہ جب انہیں جہنم میں پیش کیا جائے گا توذلت سے جھکے ہوئے کن اکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے اور جو ایمان لائے تھے کہیں گے اصل میں خسارے والے وہ ہیں جنہوں نے یوم قیامت اپنے آپ کو اور گھروالوں کو خسارے میں رکھا سُن لو! ظالم لوگ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

By Kanzul Eman

اور تم انہیں دیکھو گے کہ آگ پر پیش کیے جاتے ہیں ذلت سے دبے لچے چھپی نگاہوں دیکھتے ہیں ( ف۱۱۱ ) اور ایمان والے کہیں گے بیشک ہار ( نقصان ) میں وہ ہیں جو اپنی جانیں اور اپنے گھر والے ہار بیٹھے قیامت کے دن ( ف۱۱۲ ) سنتے ہو بیشک ظالم ( ف۱۱۳ ) ہمیشہ کے عذاب میں ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ پر ذلّت اور خوف کے ساتھ سر جھکائے ہوئے پیش کئے جائیں گے ( اسے چوری چوری ) چھپی نگاہوں سے دیکھتے ہوں گے ، اور ایمان والے کہیں گے: بیشک نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو اور اپنے اہل و عیال کو قیامت کے دن خسارے میں ڈال دیا ، یاد رکھو! بیشک ظالم لوگ دائمی عذاب میں ( مبتلا ) رہیں گے