Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने फ़रिश्तों को, जो रहमान के बन्दे हैं, स्त्रियाँ ठहरा ली हैं। क्या वे उन की संरचना के समय मौजूद थे? उन की गवाही लिख ली जाएगी और उन से पूछ होगी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُنہوں نے فرشتوں کو، جو رحمن کے بندے ہیں،عورتیں بنادیا؟ کیااُن کی پیدائش کے وقت وہ موجود تھے ؟ ضرورہی اُن کی گواہی لکھی جائے گی اوراُن سے پوچھا جائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمٰن کے بندے ہیں ، بیٹیوں کا درجہ دے رکھا ہے ۔ کیا یہ ان کی ولادت کے وقت موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی نوٹ رہے گی اور ان سے اس کی پرسش ہوگی ۔

By Hussain Najfi

اور انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمٰن کے خاص بندے ہیں عورتیں قرار دے رکھا ہے کیا وہ ان کی پیدائش ( اور جسمانی ساخت ) کے وقت موجود تھے ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی ۔

By Moudoodi

انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمان کے خاص بندے ہیں 18 ، عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کے جسم کی ساخت انہوں نے دیکھی ہے ؟19 ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جوابدہی کرنی ہوگی ۔

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو ، کہ وہ رحمان ( اللہ تعالیٰ ) کے بندے ہی ہیں ، مؤنث ( عورت ) ٹھہرانا ہے ، کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے؟ عنقریب ان کی ( یہ ) گواہی لکھی جائے گی اور ان سے ( اس کے بارے میں ) پوچھا جائے گا

By Mufti Taqi Usmani

اس کے علاوہ انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمن کے بندے ہیں ، مونث بنا دیا ہے ۔ کیا یہ لوگ ان کی تخلیق کے وقت موجود تھے؟ ان کا یہ دعوی لکھ لیا جائے گا اور ان سے باز پرس ہوگی ۔

By Noor ul Amin

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو جورحمن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قراردے دیا ہے کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے؟ ان کی ایسی شہادت ضرور لکھی جائے گی اور ( اس چیز کی ان سے ) بازپرس ہوگی

By Kanzul Eman

اور انہوں نے فرشتوں کو ، کہ رحمٰن کے بندے ہیں عورتیں ٹھہرایا ( ف۲٦ ) کیا ان کے بناتے وقت یہ حاضر تھے ( ف۲۷ ) اب لکھ لی جائے گی ان کی گواہی ( ف۲۸ ) اور ان سے جواب طلب ہوگا ( ف۲۹ )

By Tahir ul Qadri

اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ ( خدائے ) رحمان کے بندے ہیں عورتیں قرار دیا ہے ، کیا وہ اُن کی پیدائش پر حاضر تھے؟ ( نہیں ، تو ) اب اُن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ( روزِ قیامت ) اُن سے باز پُرس ہوگی