Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे कहते हैं कि "यदि रहमान चाहता तो हम उन्हें न पूजते।" उन्हें इसका कुछ ज्ञान नहीं। वे तो बस अटकल दौड़ाते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُنہوں نے کہاکہ اگررحمن چاہتاتوہم اُن بتوں کی عبادت نہ کرتے اُنہیں اس کا کچھ علم نہیں،وہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کو پوجنے والے نہ بنتے ۔ ان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ یہ محض اٹکل کے تیر چلا رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم ان ( بتوں ) کی عبادت نہ کرتے انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ وہ محض اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

یہ کہتے ہیں اگر خدائے رحمان چاہتا ( کہ ہم ان کی عبادت نہ کریں ) تو ہم کبھی ان کو نہ پوجتے ’‘ ۔ 20 یہ اس معاملے کی حقیقت کو قطعی نہیں جانتے ، محض تیر تکے لڑاتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور وہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ اگر رحمان ( اللہ تعالیٰ ) چاہتے تو ہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ، ان لوگوں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ، یہ تو بس محض اندازے لگارہے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہتے ہیں کہ : اگر خدائے رحمن چاہتا تو ہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ۔ ان کو اس بات کی حقیقت کا ذرابھی علم نہیں ہے اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور ( کافر ) کہتے ہیں کہ اگررحمن ( اللہ ) چاہتاتوہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ، انہیں اس ( مشیت الٰہی ) کاکچھ علم نہیں یہ محض اٹکل پچو ( جھوٹ باتیں ) کہتے ہیں

By Kanzul Eman

اور بولے اگر رحمٰن چاہتا ہم انہیں نہ پوجتے ( ف۳۰ ) انہیں اس کی حقیقت کچھ معلوم نہیں ( ف۳۱ ) یونہی اٹکلیں دوڑاتے ہیں ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم اِن ( بتوں ) کی پرستش نہ کرتے ، انہیں اِس کا ( بھی ) کچھ علم نہیں ہے وہ محض اَٹکل سے جھوٹی باتیں کرتے ہیں