Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस ने कहा, "क्या यदि मैं उस से उत्तम मार्गदर्शन लेकर आया हूँ, जिस पर तूने अपने बाप-दादा को पाया है, तब भी (तुम अपने बाप-दादा के पद-चिह्नों का ही अनुसरण करोगे)?" उन्होंने कहा, "तुम्हें जो कुछ देकर भेजा गया है, हम तो उस का इनकार करते हैं।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس نے کہااور کیااگرمیں تمہارے پاس اس سے زیادہ صحیح راستہ لے آؤں جس پرتم نے اپنے باپ داداکوپایاہے؟اُنہوں نے کہاکہ یقیناہم اُس کاانکارکرنے والے ہیں جس کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

منذر نے کہا: کیا اگر میں اس سے زیادہ ہدایت بخش طریقہ لے کر تمہارے پاس آیا ہوں ، جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پیا ہے ، ( جب بھی تم انہی کے نقشِ قدم کی پیروی کرو گے؟ ) انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس سارے کے منکر ہیں جو دے کر تم بھیجے گئے ہو ۔

By Hussain Najfi

اس ( نذیر ) نے کہا گرچہ میں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت بخش طریقہلے کرایا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے؟ ان لوگوں نے کہا کہ تم جس ( دین ) کے ساتھ بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں ۔

By Moudoodi

ہر نبی نے ان سے پوچھا ، کیا تم اسی ڈگر پر چلے جاؤ گے خواہ میں اس راستے سے زیادہ صحیح راستہ تمہیں بتاؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ؟ انہوں نے سارے رسولوں کو یہی جواب دیا کہ جس دین کی طرف بلانے کے لیے تم بھیجے گئے ہو ہم اس کے کافر ہیں ۔

By Mufti Naeem

اس ( نبیٔ وقت ) نے فرمایا اگرچہ میں اس سے زیادہ ہدایت والی بات تمہارے سامنے پیش کروں جس پر تم لوگوں نے اپنے آباء واجداد کو پایا تھا ( تب بھی ان ہی کی پیروی کروگے؟ ) انہوں نے کہا بے شک جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کا انکار کرتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

پیغمبر نے کہا کہ : تم نے اپنے باپ دادوں کو جس طریقے پر پایا ہے ، اگر میں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت کی بات لے کر آیا ہوں تو کیا پھر بھی ( تم اپنے طریقے پر چلے جاؤ گے؟ ) انہوں نے جواب دیا کہ : تم جو پیغام دے کر بھیجے گئے ہو ہم تو اس کو ماننے والے نہیں ہیں ۔

By Noor ul Amin

( پیغمبر ) نے کہا کیا ( تم اسی طریقے سے چمٹے رہو گے ) خواہ میں تمہارے پاس ایسادین پیش کروںجو تمہارے اپنے باپ دادوں کے طریقے سے زیادہ صحیح ہو ، کافروں نے کہاکہ ہم اس دین کاقطعی طورپرانکارکرتے ہیں جسے دے کرتمہیں بھیجا گیا ہے

By Kanzul Eman

نبی نے فرمایا اور کیا جب بھی کہ میں تمہارے پاس وہ ( ف۳٦ ) لاؤں جو سیدھی راہ ہو اس سے ( ف۳۷ ) جس پر تمہارے باپ دادا تھے بولے جو کچھ تم لے کر بھیجے گئے ہم اسے نہیں مانتے ( ف۳۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( پیغمبر نے ) کہا: اگرچہ میں تمہارے پاس اُس ( طریقہ ) سے بہتر ہدایت کا ( دین اور ) طریقہ لے آؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا تھا ، تو انہوں نے کہا: جو کچھ ( بھی ) تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اُس کے منکر ہیں