या हम तुम्हें वह चीज़ दिखा देंगे जिस का हम ने वादा किया है। निस्संदेह हमें उन पर पूरी सामर्थ्य प्राप्त है
کیاہم آپ کو واقعی وہ دکھا دیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔تو یقیناہم اُن پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔
یا تم کو دکھادیں گے وہ چیز جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، سو ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں ۔
یا ہم ان کو ( آپ کے عینِ حیات ) وہ ( عذاب ) دکھا دیں گے جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے سو ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں ۔
یا تم کو آنکھوں سے ان کا وہ انجام دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے 37 ۔
یا ہم آپ کو اس ( عذاب ) میں سے کچھ دکھادیں جس کا ہم نے ان لوگوں سے وعدہ کر رکھا ہے ، پس ہم ان لوگوں پر قادر ہیں
یا اگر تمہیں بھی وہ ( عذاب ) دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، تب بھی ہمیں ان پر ہر طرح کی قدرت حاصل ہے ۔
یاجس کاہم نے ان سے وعدہ کررکھا ہے آپ کو بھی دکھادیں ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں
یا تمہیں دکھا دیں ( ف٦۹ ) جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں ،
یا ہم آپ کو وہ ( عذاب ہی ) دکھا دیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے ، سو بے شک ہم اُن پر کامل قدرت رکھنے والے ہیں