निश्चय ही वह उस घड़ी (जिस का वादा किया गया है) के ज्ञान का साधन है। अतः तुम उस के बारे में संदेह न करो और मेरा अनुसरण करो। यही सीधा मार्ग है
اور یقیناًوہ (عیسیٰ) بلاشبہ قیامت کی ایک نشانی ہے توتم اُس میں ہرگزشک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو،یہی سیدھا راستہ ہے۔
اور بیشک وہ قیامت کی ایک بہت بڑی دلیل ہے تو اس میں شک نہ کرو اور میری پیروی کرو ۔ یہی سیدھی راہ ہے ۔
وہ ( عیسیٰ ( ع ) ) تو صرف قیامت کی ایک نشانی ہے تم لوگ اس میں شک نہ کرو اور میری پیروی کرو ۔ یہی سیدھا راستہ ہے ۔
اور وہ در اصل قیامت کی ایک نشانی ہے 55 ، پس تم اس میں شک نہ کرو اور میری بات مان لو ، یہی سیدھا راستہ ہے ،
اور بے شک وہ ( حضرت عیسیٰ علیہ السلام ) البتہ قیامت کی ( ایک ) نشانی ہیں ، پس تم لوگ ہرگز اس ( قیامت ) کے بارے می نشک نہ کرو اور میری پیروی کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے
اور یقین رکھو کہ وہ ( یعنی عیسیٰ علیہ السلام ) قیامت کی ایک نشانی ہیں ۔ ( ١٨ ) اس لیے تم اس میں شک نہ کرو ، اور میری بات مانو ، یہی سیدھا راستہ ہے ۔
اور وہ ( نزول عیسیٰ ) تو قیامت کی ایک علامت ہے لہٰذااس میں ہرگز شک نہ کرو اور میری پیروی کرویہی صراط مستقیم ہے
اور بیشک عیسی ٰ قیامت کی خبر ہے ( ف۱۰٤ ) تو ہرگز قیامت میں شک نہ کرنا اور میرے پیرو ہونا ( ف۱۰۵ ) یہ سیدھی راہ ہے ،
اور بیشک وہ ( عیسٰی علیہ السلام جب آسمان سے نزول کریں گے تو قربِ ) قیامت کی علامت ہوں گے ، پس تم ہرگز اس میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرتے رہنا ، یہ سیدھا راستہ ہے