उन के आगे सोने की तशतरियाँ और प्याले गर्दिश करेंगे और वहाँ वह सब कुछ होगा, जो दिलों को भाए और आँखे जिस से लज़्ज़त पाएँ। "और तुम उस में सदैव रहोगे
ان پر سونے کے تھال اورپیالے پھرائے جائیں گے اوراُس میں ہر وہ چیز ہو گی جس کی دل خواہش کریں گے اورآنکھیں لذت پائیں گی اور تم اُس میں ہمیشہ رہنے والے ہو۔
ان کے سامنے سونے کی طشتریاں اور سونے کے پیالے پیش کیے جائیں گے اور ان میں وہ چیزیں ہوں گی ، جو دل کو پسند اور آنکھوں کیلئے لذت بخش ہوں گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔
ان پر سو نے کے تھال اور جام گردش میں ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز موجود ہوگی جو دل چاہیں گے اور آنکھوں کو لذت ملے گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔
ان کے آگے سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائیں جائیں گے اور ہر من بھاتی اور نگاہوں کو لذت دینے والی چیز وہاں موجود ہوگی ۔ ان سے کہا جائے گا ، تم اب یہاں ہمیشہ رہو گے ۔
ان پر سونے کے تھال اور پیالیاں پھرائی ( پیش کی ) جائیں گی اور اس ( جنت ) میں جو ان کے دل چاہیں گے اور نگاہیں پسند کریں گی ( وہ سب ہوگا ) اور تم اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہو گے
ان کے آگے سونے کے پیالے اور گلاش گردش میں لائے جائیں گے ۔ اور اس جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی دلوں کو خواہش ہوگی اور جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی ۔ ( ان سے کہا جائے گا کہ ) اس جنت میں تم ہمیشہ رہو گے ۔
ان کے سامنے سونے کی پلیٹوں اور ساغرکا دورچلے گا اور وہاں ( جنت میں ) وہ سب کچھ موجود ہوگا جس کی نفس خواہش کرے گا اور جس سے آنکھوں کو خوشی ملے گی اور تم وہاں ہمیشہ رہوگے
ان پر دورہ ہوگا سونے کے پیالوں اور جاموں کا اور اس میں جو جی چاہے اور جس سے آنکھ کو لذت پہنچے ( ف۱۱٦ ) اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ،
ان پر سونے کی پلیٹوں اور گلاسوں کا دور چلایا جائے گا اور وہاں وہ سب چیزیں ( موجود ) ہوں گی جن کو دل چاہیں گے اور ( جن سے ) آنکھیں راحت پائیں گی اور تم وہاں ہمیشہ رہو گے