यह वह जन्नत है जिस के तुम वारिस उस के बदले में हुए जो कर्म तुम करते रहे।
اوریہ ہے جنت جس کے تم وارث بنائے گئے اس کی وجہ سے جوتم عمل کرتے تھے۔
اور یہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے اپنے اعمال کے صلے میں ۔
یہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے ہواپنے ان اعمال کے صلہ میں جو تم کرتے تھے ۔
تم اس جنت کے وارث اپنے ان اعمال کی وجہ سے ہوئے ہو جو تم دنیا میں کرتے رہے ۔
اور یہی ہے وہ جنت جس کا ہم نے تمہیں تمہارے اعمال کے بدلے میں وارث بنادیا ہے
اور یہ وہ جنت ہے جس کا تمہیں اپنے اعمال کے بدلے وارث بنا دیا گیا ہے ۔
یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے ہو ان اعمال کے عوض جو تم ( دنیا میں ) کرتے رہے
اور یہ ہے وہ جنت جس کے تم وارث کیے گئے اپنے اعمال سے ،
اور ( اے پرہیزگارو! ) یہ وہ جنت ہے جس کے تم مالک بنا دیئے گئے ہو ، اُن ( اعمال ) کے صلہ میں جو تم انجام دیتے تھے