Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अच्छा, छोड़ो उन्हें कि वे व्यर्थ की बहस में पड़े रहे और खेलों में लगे रहें। यहाँ तक कि उन की भेंट अपने उस दिन से हो जिस का वादा उन से किया जाता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ آپ اُنہیں چھوڑدو،وہ فضول بحث کریں اورکھیلتے رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اُس دن سے جاملیں جس کااُن سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو ان کو چھوڑو ، یہ بو الفضولی اور ہنسی مسخری کرلیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں ، جس کی ان کو دھمکی دی جارہی ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ ان کو چھوڑیں کہ وہ بحث کریں اور تفریح کریں ( کھیلیں ) یہاں تک کہ ان کو اس دن سے سابقہ پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے ۔

By Moudoodi

اچھا ، انہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو ، یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے ۔

By Mufti Naeem

پس آپ ان کو چھوڑدیجیے کہ بے ہودہ باتیں بناتے اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ ان کا واسطہ ان کے اس دن سے پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) انہیں اپنے حال پر چھوڑ دو کہ یہ ان باتوں میں ڈوبے رہیں ، اور ہنسی کھیل کرتے رہیں ، یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کو د میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کاوعدہ کیا جاتا ہے

By Kanzul Eman

تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں ( ف۱۳۲ ) یہاں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ ہے ( ف۱۳۳ )

By Tahir ul Qadri

سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے ، بے کار بحثوں میں پڑے رہیں اور لغو کھیل کھیلتے رہیں حتٰی کہ اپنے اس دن کو پا لیں گے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے