Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं; वही जीवित करता और मारता है; तुम्हारा रब और तुम्हारे अगले बाप-दादों का रब है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہی زندگی دیتاہے اوروہی موت دیتا ہے،وہ تمہارابھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کابھی رب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے – تمہارا بھی رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب!

By Hussain Najfi

اس کے سوا کوئی الٰہ ( خدا ) نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا بھی پروردگار ہے ۔

By Moudoodi

کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے7 ۔ وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے8 ۔ تمہارا رب اور تمہارے ان اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں9 ۔

By Mufti Naeem

اس کے سوا کوئی معبود ( بننے کے لائق ) نہیں ( وہی ) زندگی دیتا اور مارتا ہے ، تم لوگوں کا بھی رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب ہے

By Mufti Taqi Usmani

اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ زندگی بھی دیتا ہے ، اور موت بھی ، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے گذرے ہوئے باپ دادوں کا بھی رب

By Noor ul Amin

اس کے سواکوئی معبودنہیں وہی زندہ کرتاا ورمارتا ہے وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کابھی

By Kanzul Eman

اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے ، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ،

By Tahir ul Qadri

اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی زندگی دیتا اور موت دیتا ہے ( وہ ) تمہارا ( بھی ) رب ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا ( بھی ) رب ہے