वह लोगों के लिए सूझ के प्रकाशों का पुंज है, और मार्गदर्शन और दयालुता है उन लोगों के लिए जो विश्वास करें
یہ لوگوں کے لیے بصیرت افروز دلائل ہیں اور اُن لوگوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے جو یقین رکھتے ہیں۔
یہ لوگوں کیلئے بصیرت پیدا کرنے والی آیات کا مجموعہ اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کیلئے ، جو یقین کریں ۔
یہ ( قرآن ) لوگوں کے لئے بصیرتوں کا سرمایہ اور یقین رکھنے والوں کیلئے ہدایت و رحمت کا باعث ہے ۔
یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لیے جو یقین لائیں25 ۔
یہ لوگوں کے لیے بصیرت والی باتیں ہیں اور یقین کرنے والی قوم کے لیے ہدایت اور رحمت ہیں
یہ ( قرآن ) تمام لوگوں کے لیے بصیرتوں کا مجموعہ ہے ، اور جو لوگ یقین کریں ان کے لیے منزل تک پہنچانے کا ذریعہ اور سراپا رحمت ہے ۔
یہ ( قرآن ) لوگوں کے لئے دلائل بصیرتوں کاخزانہ ہے اور یقین والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
یہ لوگوں کی آنکھیں کھولنا ہے ( ف۳۳ ) اور ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت ،
یہ ( قرآن ) لوگوں کے لئے بصیرت و عبرت کے دلائل ہیں اور یقین رکھنے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے