आकाशों और धरती में बड़ाई उसी के लिए है, और वही प्रभुत्वशाली, अत्यन्त तत्वदर्शी है
اور آسمانوں اورزمین میں اُسی کے لیے بڑائی ہے اوروہی سب پر غالب ، کمال حکمت والاہے۔
اور اسی کیلئے ہے بڑائی آسمانوں اور زمین میں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
اسی کیلئے کِبریائی ہے اور وہ بڑا غالب ( اور ) بڑی حکمت والا ہے ۔
زمین اور آسمانوں میں بڑائی اسی کے لیے ہے اور وہی زبردست اور دانا ہے ۔ ع
اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی بڑائی ہے اور وہی بڑے غلبے او رحکمت والاہے
اور تمام تر بڑائی اسی کو حاصل ہے ، آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، اور وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔
آسمانوں اور زمین میں تمام بڑائی اسی کی ہے اور وہ زبردست حکمت والا ہے
اور اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں ، اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،
اور آسمانوں اور زمین میں ساری کبریائی ( یعنی بڑائی ) اسی کے لئے ہے اور وہی بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے