और तुम्हारी संरचना में, और उन की भी जो जानवर वह फैलाता रहता है, निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो विश्वास करें
اورتمہاری اپنی پیدائش میں اوراُن جانوروں میں جنہیں وہ زمین میں پھیلاتاہے، نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جویقین رکھتے ہیں۔
اور اسی طرح خود تمہاری خلقت اور حیوانات کے اندر بھی ، جو اس نے زمین میں پھیلا رکھے ہیں ، ان لوگوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں جو یقین کرنا چاہیں ۔
اورخود تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں جن کو وہ ( زمین میں ) پھیلا رہا ہے یقین رکھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
اور تمہاری اپنی پیدائش میں ، اور ان حیوانات میں جن کو اللہ ( زمین میں ) پھیلا رہا ہے ، بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں3 ۔
اور تمہاری پیدائش میں اور جو چوپائے اﷲ ( تعالیٰ ) نے ( زمین میں ) پھیلا رکھے ہیں انہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں ، نشانیاں ہیں
اور خود تمہاری پیدائش میں ، اور ان جانوروں میں جو اس نے ( زمین میں ) پھیلا رکھے ہیں ، ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو یقین کریں ۔
اور خود تمہاری اور ان جانوروں کی پیدائش میں بھی جو اس نے پھیلارکھے ہیں یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
اور تمہاری پیدائش میں ( ف۳ ) اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے ،
اور تمہاری ( اپنی ) پیدائش میں اور اُن جانوروں میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے ، یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں