Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और रात और दिन के उलट-फेर में भी, और उस रोज़ी (पानी) में भी जिसे अल्लाह ने आकाश से उतारा, फिर उस के द्वारा धरती को उस के उन मुर्दा हो जाने के पश्चात जीवित किया और हवाओं की गर्दिश में भी लोगों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं जो बुद्धि से काम लें

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور رات اور دن کے بدلنے میں اورجو اﷲ تعالیٰ نے آسمان سے رزق نازل کیاپھر اُس کے ذریعے زمین کواُس کی موت کے بعد زندہ کر دیااور ہواؤں کے پھیرنے میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جوعقل سے کام لیتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور رات اور دن کی آمد وشد میں اور اس ذریعۂ رزق میں جو اللہ آسمان سے اتارتا ہے ، پھر اس سے زمین کو زندہ کردیتا ہے اس کے مرجانے کے بعد اور ہواؤں کی گردس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو سمجھیں ۔

By Hussain Najfi

اور رات اور دن کی آمد ورفت میں اس ( ذریعہ ) رزق ( بارش ) میں جو اللہ نے آسمانوں سے نازل کیا اور اس سے زمین کو زندہ کر دیا اس کی موت کے بعد اور ہواؤں کی گردش میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں 4 ، اور اس رزق میں 5 جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھاتا ہے 6 ، اور ہواؤں کی گردش میں 7 بہت نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور رات اور دن کے اختلاف میں اور جو روزی ( بارش ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے آسمان سے نازل فرمائی پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کے بنجر ہوجانے کے بعد تازگی بخشی ( اس میں ) اور ہواؤں کے چلنے میں عقل رکھنے والی قوم کے لیے نشانیاں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

نیز رات اور دن کے آنے جانے میں اور اللہ نے آسمان سے رزق کا جو ذریعہ اتارا ، پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد نئی زندگی دی ، اس میں اور ہواؤں کی گردش میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں ۔

By Noor ul Amin

نیزرات اور دن کے بدل بدل کرآنے میں ، اورجو اللہ نے آسمان سے رزق ( بارش ) اتاری ہے جس کے ذریعہ وہ زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتا ہے اور ہوائوں کی گردش میں اہل عقل کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں

By Kanzul Eman

اور رات اور دن کی تبدیلیوں میں ( ف٤ ) اور اس میں کہ اللہ نے آسمان سے روزی کا سبب مینہ اتارا تو اس سے زمین کو اس کے مَرے پیچھے زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں ( ف۵ ) نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

اور رات دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور ( بصورتِ بارش ) اُس رِزق میں جسے اللہ آسمان سے اتارتا ہے ، پھر اس سے زمین کو اُس کی مُردنی کے بعد زندہ کر دیتا ہے اور ( اسی طرح ) ہواؤں کے رُخ پھیرنے میں ، اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل و شعور رکھتے ہیں