Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये अल्लाह की आयतें हैं, हम उन्हें हक़ के साथ तुम को सुना रहे हैं। अब आख़िर अल्लाह और उस की आयतों के पश्चात और कौन-सी बात है जिस पर वे ईमान लाएँगे?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اﷲ تعالیٰ کی آیات ہیں جنہیں ہم حق کے ساتھ آپ کوپڑھ کرسناتے ہیں اب اﷲ تعالیٰ اور اُس کی آیات کے بعدکس بات پریہ ایمان لائیں گے؟

By Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تمہیں بالکل حق کے ساتھ سنا رہے ہیں ، تو اللہ اور اس کی آیات کے بعد ار کون سی بات ہے جس پر وہ ایمان لائیں گے؟

By Hussain Najfi

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم حق کے ساتھ آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں تو آخر اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد وہ کونسی بات ہے جس پر وہ ایمان لائیں گے؟

By Moudoodi

یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں ۔ اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے 8 ۔

By Mufti Naeem

یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات ہیں ، جنہیں ہم آپ پر حق کے ساتھ بیان کرتے ہیں ، پس وہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کی ان آیات کے بعد آخر کس بات پر ایمان لائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔ اب اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

By Noor ul Amin

یہ اللہ کی آیات ہیں جنہیں ہم تمہیں ٹھیک پڑھ کرسنارہے ہیں پھراللہ اور اس کی آیات کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے

By Kanzul Eman

یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں ، پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم آپ پر پوری سچائی کے ساتھ تلاوت فرماتے ہیں ، پھر اللہ اور اُس کی آیتوں کے بعد یہ لوگ کس بات پر ایمان لائیں گے