हालाँकि इस से पहले मूसा की किताब पथप्रदर्शक और दयालुता रही है। और यह किताब, जो अरबी भाषा में है, उस की पुष्टि में है, ताकि उन लोगों को सचेत कर दे जिन्होंने ज़ु्ल्म किया और शुभ सूचना हो उत्तमकारों के लिए
اوراس سے پہلے موسیٰ کی کتاب راہ نما اور رحمت تھی اوریہ تصدیق کرنے والی کتاب عربی زبان میں ہے تاکہ جن لوگوں نے ظلم کیاوہ اُنہیں ڈرائے اور نیکی کرنے والوں کے لیے خوش خبری ہو۔
اور اس کے پہلے سے موسیٰ کی کتاب موجود ہے – رہنما اور رحمت! اور یہ کتاب اس کی ( پیشین گوئیوں کی ) مصداق ہے ، عربی زبان میں تاکہ ان لوگوں کو آگاہ کرے ، جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے اور یہ بشارت ہے خوب کاروں کیلئے!
حالانکہ اس سے پہلے موسیٰ ( ع ) کی کتاب ( توراۃ ) بھی راہنماورحمت تھی اور یہ کتاب ( قرآن ) تو اس کی تصدیق کرنے والی ہے ( اور ) عربی زبان میں ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوکاروں کے لئے خوشخبری ہے ۔
حالانکہ اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آ چکی ہے ، اور یہ کتاب اس کی تصدیق کرنے والی زبان عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبہ کر دے 17 اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دے ۔
اور اس ( قرآن مجید ) سے پہلے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی کتاب ( تورات ) رہنما اور رحمت تھی اور یہ ( اس کی ) تصدیق کرنے والی کتاب ہے ( جو ) عربی زبان ( میں ہے ) تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور ( یہ ) نیک کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آچکی ہے ، اور یہ ( قرآن ) وہ کتاب ہے جو عربی زبان میں ہوتے ہوئے اس کو سچا بتا رہی ہے ( ٧ ) تاکہ ان ظالموں کو خبردار کرے ، اور نیک کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری بن جائے ۔
حالانکہ اس سے قبل موسیٰ کی کتاب ( تورات ) جو رہنما اور رحمت تھی موجودتھی اور یہ کتاب ( قرآن ) اس کی تصدیق کرنے والی ہےجو عربی زبان میں ہے تاکہ ظالموں کو ( اللہ کے عذاب سے ) ڈرائے اور نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دے
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( ف۳۲ ) سے پیشوا اور مہربانی ، اور یہ کتاب ہے تصدیق فرماتی ( ف۳۳ ) عربی زبان میں کہ ظالموں کو ڈر سنائے ، اور نیکوں کو بشارت ،
اور اس سے پہلے موسٰی ( علیہ السلام ) کی کتاب ( تورات ) پیشوا اور رحمت تھی ، اور یہ کتاب ( اس کی ) تصدیق کرنے والی ہے ، عربی زبان میں ہے تاکہ ان لوگوں کو ڈرائے جنہوں نے ظلم کیا ہے اور نیکوکاروں کے لئے خوشخبری ہو