निश्चय ही जिन लोगों ने कहा, "हमारा रब अल्लाह है।" फिर वे उस पर जमे रहे, तो उन्हें न तो कोई भय होगा और न वे शोकाकुल होंगे
یقیناًجن لوگوں نے کہاکہ ﷲتعالیٰ ہمارارب ہے پھرثابت قدم رہے تواُن پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
بیشک جن لوگوں نے اقرار کیا کہ ہمارا رب اللہ ہے ، پھر وہ اس پر جمے رہے تو نہ ان کو کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
بےشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور پھر اس ( اقرار ) پر ثابت و برقرار رہے تو انہیں کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔
یقیناً جن لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہے ، پھر اس پر جم گئے ، ان کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے 18 ۔
بے شک جن لوگوںنے کہا: ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر جم گئے تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے
یقینا جن لوگوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ : ہمارا پروردگار اللہ ہے ، پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے ( ٨ ) تو ان پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
یقیناجن لوگوں نے کہاکہ ہمارا رب اللہ ہے پھراس پر ڈٹ گئے انہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
بیشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر ثابت قدم رہے ( ف۳٤ ) نہ ان پر خوف ( ف۳۵ ) نہ ان کو غم ( ف۳٦ )
بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر انہوں نے استقامت اختیار کی تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے