वही जन्नत वाले हैं, वहाँ वे सदैव रहेंगे उस के बदले में जो वे करते रहे हैं
یہی لوگ جنت والے ہیں،اُس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اُن اعمال کی جزا میں جووہ عمل کیا کرتے تھے۔
یہی لوگ اہلِ جنت ہیں ، اس میں ہمیشہ رہنے والے ۔ یہ صلہ ہوگا ان کاموں کا ، جو وہ کرتے رہے ۔
یہی لوگ بہشتی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ صِلہ ہے ان کے ان اعمال کا جو وہ ( دنیا میں ) کیا کرتے تھے ۔
ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے ان اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں
یہی جنت والے ہیں ( جو ) ہمیشہ اس میں رہیں گے ، ( یہ ) ان کے اعمال کا بدلہ ہے
وہ جنت والے لوگ ہیں جو ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ ان اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کیا کرتے تھے ۔
یہی لوگ اہل جنت ہیںجو اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ ان کے اعمال کابدلہ ہےجو وہ کرتے رہے
وہ جنت والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے ان کے اعمال کا انعام ،
یہی لوگ اہلِ جنت ہیں جو اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ یہ ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے