ऐसे ही लोग हैं जिनसे हम अच्छे कर्म, जो उन्होंने किए होंगे, स्वीकार कर लेगें और उन की बुराइयों को टाल जाएँगे। इस हाल में कि वे जन्नत वालों में होंगे, उस सच्चे वादे के अनुरूप जो उन से किया जाता रहा है
یہی لوگ ہیں ہم ان سے سب سے اچھے عمل قبول کرتے ہیں جوانہوں نے کیے اور اُن کی برائیوں سے ہم درگزر کرتے ہیں،جنت والوں میں (ہوں گے)، سچے وعدہ کے مطابق جو ان سے کیاجاتاتھا۔
یہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال کو ہم قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے درگذر کریں گے ، جنت والوں کے ساتھ ۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔
یہی وہ لوگ ہیں جن کے بہترین اعمال کو ہم قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے ہیں یہ بہشتیوں میں ہوں گے اس سچے وعدہ کی بناء پر جو برابر ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔
اس طرح کے لوگوں سے ہم ان کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کر جاتے ہیں 21 یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔
یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال کو ہم قبول فرماتے اور ان کی برائیوں سے درگزر فرماتے ہیں ( یہ ) اہلِ جنت میں سے ( ہیں ) ، سچا وعدہ ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم ان کے بہترین اعمال قبول کریں گے ، اور ان کی خطاؤں سے درگذر کریں گے ( جس کے نتیجے میں ) وہ جنت والوں میں شامل ہوں گے ، اس سچے وعدے کی بدولت جو ان سے کیا جاتا تھا ۔
یہی لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں کو درگزر کرجاتے ہیں یہ اہل جنت میں شامل ہیں اللہ کا وعدہ سچا ہےجو ان سے کیا گیا تھا
یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے ( ف٤۵ ) اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں ، سچا وعدہ جو انہیں دیا جاتا تھا ( ف٤٦ )
یہی وہ لوگ ہیں ہم جن کے نیک اعمال قبول کرتے ہیں اوران کی کوتاہیوں سے درگزر فرماتے ہیں ، ( یہی ) اہلِ جنت ہیں ۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جا رہا ہے